بلیک پیپر چکن
اجزا
بون لیس چکن ایک کلو
پیاز دو عدد
گول ثابت مرچیں ۶ عدد
مَیش کیے ہوئے ٹماٹر آدھا کلو
تیل آدھا کپ
نمک ایک چائے کا چمچ یا حسب ضرورت
ہلدی ایک چائے کا چمچ
ادرک لہسن کا پیسٹ ایک کھانے کا چمچ
زیرہ ۲ چائے کے چمچ
کالی مرچ ۴ کھانے کے چمچ
لیموں کا رس ۴ کھانے کے چمچ
ہرا دھنیا حسب ضرورت
ترکیب
پہلے آدھا کپ تیل اچھی طرح گرم کر لیں۔ اس میں چھ عدد گول مرچیں ڈال کر پکا لیں۔ پھر اس میں دو عدد پیاز، ایک کھانے کا چمچ لہسن اور ادرک کا پیسٹ اور ایک کلو بون لیس چکن کو ایک کپ پانی کے ساتھ ڈال کر ہلکی آنچ پر ڈھک دیں۔
جب چکن گل جائے تو اس میں آدھا کلو مَیش کیے ہوئے ٹماٹر، چار کھانے کے چمچ کالی مرچ،ایک چائے کا چمچ نمک اور دو چائے کے چمچ زیرہ ڈال کر آدھے گھنٹے کے لیے ڈھک دیں۔ جب چکن اچھی طرح گل جائے تو اس میں چار کھانے کے چمچ لیموں کا رس اور حسب ضرورت ہرادھنیا ڈال کر چولہا بند کردیں۔ مزیدار بلیک پیپر چکن تیار ہے۔ نان یا چپاتی کے ساتھ پیش کریں۔
(مرسلہ: ’ف۔ مشہود‘)