متفرق شعراء
سالِ نَو
برکتوں کے ساتھ آئے سالِ نَو میرے خدا
فضل تیرا کھینچ لائے سالِ نَو میرے خدا
امت خیرالبشرؐ کی مشکلیں سب دُور ہوں
یہ نشاں ہم کو دکھائے سالِ نَو میرے خدا
نُور تیرے سے جہاں روشن ہو مولا جلد تر
ذرہ ذرہ جگمگائے سالِ نَو میرے خدا
سیکھ لیں اہل جہاں انسانیت کے سب ہُنر
دکھی انساں مسکرائے سالِ نَو میرے خدا
ظالموں کو ظلم سے تُو روک دے میرے خدا
امن کا نغمہ سنائے سالِ نَو میرے خدا
جنگ کے شعلوں سے بچ جائے یہ دنیا ا ے خدا
خون نہ کوئی بہائے سالِ نَو میرے خدا
یا الٰہی تو شکستہ دل کی سُن لے التجا
فضل سے تیرے ہوں مولا دُور سارے ابتلا
(خواجہ عبدالمومن۔ ناروے)