متفرق شعراء
مرزا محمد الدین ناز صاحب کی وفات پر
راہِ مولا میں مسلسل عازمِ پرواز تھا
احمدیت کے افق کا تیز رَو شہباز تھا
چل بسا جو کل تلک ہم راز تھا دَم ساز تھا
صاحبِ همت، نڈر، باحوصلہ جانباز تھا
دیں کی خدمت میں انوکھا، منفرد ممتاز تھا
بس خلافت سے وفاداری ہی جس کا ناز تھا
(مبارک احمد ظفرؔ۔ یوکے)