اہتمام امور طلبہ مجلس خدام الاحمدیہ فن لینڈ کے تحت ایک معلوماتی ویب سائٹ کا اجرا
مکرم شعیب طاہر قریشی صاحب مہتمم امور طلبہ مجلس خدام الاحمدیہ فن لینڈ تحریر کرتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ کے فضل سے مجلس خدام الاحمدیہ فن لینڈ کے اہتمام امور طلبہ کےتحت ایک ویب سائٹ www.amooretuluba.com بنائی گئی ہے۔
اس ویب سائٹ کا مقصد ان طلبہ کو مدد فراہم کرنا ہے جو فن لینڈ میں تعلیم حاصل کرنے یا وہاں منتقل ہونے کے خواہش مند ہیں۔ ویب سائٹ پر مندرجہ ذیل موضوعات پر تفصیلی راہنمائی فراہم کی گئی ہے۔ فن لینڈ میں تعلیم کے مواقع: فن لینڈ کے اعلیٰ تعلیمی نظام، یونیورسٹیز اور سکالرشپ کے متعلق معلومات۔ بیچلرز کی ڈگری سے لے کر پی ایچ ڈی تک کی تعلیم کی معلومات اس ویب سائٹ پر موجود ہیں۔
داخلے کا عمل: درخواست دینے کے طریقہ کار، ضروری ڈاکومنٹس اور درخواست کے لیے درکار شرائط کی وضاحت۔
ویزے کا حصول: فن لینڈ میں رہائش کے لیے ویزا حاصل کرنے کا عمل اور ضروری کاغذات کی تفصیلات۔
فیملی کے ساتھ منتقل ہونے کا طریقہ: ان افراد کے لیے گائیڈ لائنز جو اپنی فیملی کے ساتھ منتقل ہونا چاہتے ہیں۔
سفری تیاری اور ابتدائی راہنمائی: فن لینڈ پہنچنے کے بعد ضروری اقدامات اور ابتدائی سیٹ اپ کے متعلق بھی اہم معلومات جلد اس ویب سائٹ پر موجود ہوں گی۔ ان شاءاللہ
کوشش کی گئی ہے کہ ویب سائٹ کو آسان بنایا جائے تاکہ طلبہ ضروری معلومات بآسانی حاصل کر سکیں۔ امید ہے کہ یہ کاوش طلبہ کو ان کے تعلیمی مقاصد حاصل کرنے میں مددگار ثابت ہوگی اور ان کے لیے فن لینڈ منتقل ہونے کا عمل آسان بنائے گی۔ گزارش ہے کہ اس ویب سائٹ کو طلبہ اور والدین تک پہنچائیں تاکہ یہ معلومات سب کے لیے سود مند ہو سکے۔ مزید معلومات کے لیے درج ذیل ای میل پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔ [email protected]
٭…٭…٭
مزید پڑھیں: فن لینڈ کے شہر تامپرے میں منعقدہ ایک بک فیسٹیول میں جماعت احمدیہ کی شمولیت