سپورٹس بلیٹن
کرکٹ:ایڈیلیڈکےمیدان پر بھارت اورآسٹریلیا کے مابین کھیلے گئےدوسرے ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا نے بھارت کو دس وکٹوں سے شکست دے کرپانچ میچز بارڈر گواسکر ٹرافی (BGT) سیریز ایک، ایک سے برابر کردی۔گلابی گیندسےہونے والے اس ڈے نائٹ میچ میں بھارتی ٹیم پہلے بلے بازی کرتے ہوئے صرف۱۸۰رنزبناسکی،مچل سٹارک نے چھ وکٹیں حاصل کیں۔ جواب میں آسٹریلیا نے ٹریوس ہیڈ(Travis Head)کے شاندار۱۴۰؍ رنز کی بدولت ۳۳۷؍ رنزبنائے۔بھارتی بلے بازدوسری باری میں بھی ناکام ہوئے اورمحض ۱۷۵رنزبناسکے۔یوں میزبان ٹیم کو جیت کے لیے صرف۱۹رنزکاہدف ملا جوکہ انہوں نے بغیرکسی نقصان کے حاصل کرلیا۔قبل ازیں پرتھ میں ہونے والے پہلے میچ میں بھارت نے ۲۹۵رنزکے بڑے فرق سے یادگارکامیابی حاصل کی تھی۔سیریزکا تیسرا ٹیسٹ۱۴دسمبرسے برسبین میں کھیلاجائے گا۔
دوسری جانب جنوبی افریقہ نے سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریزدو۔صفر سے جیت کرورلڈٹیسٹ چیمپئن شپ کے پوائنٹس ٹیبل پر پہلی پوزیشن حاصل کرلی۔پورٹ ایلزبتھ(Gqeberha)میں ہونے والے میچ کے پانچویں روز سری لنکن ٹیم ۳۴۸رنزکے ہدف کے تعاقب میں ۲۳۸رنزبناکرآؤٹ ہوئی۔جنوبی افریقہ کی طرف سے کیشو مہاراج نے ۷۶رنزکے عوض پانچ کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔قبل ازیں میزبان جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر پہلے بلےبازی کی اوراپنی پہلی اننگز میں Ryan Rickelton اور Kyle Verreynneکی سینچریوں کی بدولت ۳۵۸رنزبنائے۔جواب میں سری لنکا کی ٹیم ۳۲۸رنز بناسکی۔جنوبی افریقہ نے دوسری باری میں ۳۱۷رنزبنائے اورمہمان ٹیم کو جیت کے لیے ۳۴۸رنزکا بڑاہدف دے کرکامیابی سے دفاع کیا۔ڈربن میں کھیلے گئے سیریزکے پہلے میچ میں جنوبی افریقہ نے ۲۳۳رنزسے فتح حاصل کی تھی۔ کپتان Temba Bavumaمجموعی طورپر ۳۲۷ رنز بناکرپلیئرآف دی سیریزقرارپائے۔
پاکستان اور زمبابوے کے مابین ٹی ٹوینٹی سیریز پاکستان نے ۲۔۱ سے جیت لی۔بلاوایومیں ہونے والی سیریز کے آخری میچ میں میزبان زمبابوے نے پاکستان کودووکٹوں سے شکست دی جبکہ پہلے دو میچز میں پاکستان نے بآسانی کامیابی حاصل کی تھی۔اسی طرح ون ڈے انٹرنیشنل سیریزمیں بھی پاکستانی ٹیم ۲۔۱سےفاتح رہی۔
فارمولاوَن کارریسنگ: ۸ دسمبر کو ہونے والی ابوظہبی گراں پریMcLarenگاڑی چلانے والے برطانیہ کے Lando Norrisنے جیت لی۔انہوں نے 5.281 کلومیٹر ٹریک پر۵۸چکروں پرمشتمل ریس ایک گھنٹہ چھبیس منٹ اور۳۳سیکنڈمیں مکمل کی۔Ferrariکے ہسپانوی ڈرائیور Carlos Sainz Jrنے دوسری جبکہ مناکوسے تعلق رکھنے والے Charles Leclercنے تیسری پوزیشن حاصل کی۔رواں سیزن میں نیدرلینڈکےMax Verstappenبدستورپہلے نمبرپر ہیں۔
ٹینس:سال۲۰۲۴ء کی ڈبلیو ٹی اے پلیئر آف دی ایئر کا اعزاز بیلاروس کی آرینا سبالینکا(Aryna Sabalenka) نے حاصل کرلیا۔ عالمی نمبرایک سبالینکا نے اس سال چار بڑے ٹائٹل اپنے نام کیے جن میں آسٹریلین اوپن، یو ایس اوپن، سنسناٹی اوپن، اور ووہان اوپن شامل ہیں۔ سبالینکا زخمی ہونے کے باعث ومبلڈن اوپن اور پیرس اولمپکس میں شامل نہ ہوسکی تھیں۔ گذشتہ دو سال پولینڈکی Iga Swiatekنے بہترین خاتون ٹینس کھلاڑی ہونے کا اعزازحاصل کیا تھا۔
فٹبال: انگلش پریمیئر لیگ میں نوٹنگھم فوریسٹ نے مانچسٹر یونائیٹڈ کو دو کے مقابلے میں تین گول سے شکست دی۔ واضح رہے کہ انگلش پریمیئر لیگ کے کانٹے دار مقابلے جاری ہیں۔
سپینش لیگ میں ریال میڈرڈ نے جیرونا کو تین صفر سے مات دی۔
پاپوا نیو گنی میں فٹبال میچ کے دوران امپائر کے متنازعہ فیصلے کے بعد تماشائیوں میں جھگڑے کا واقعہ پیش آیا۔ گنی حکومت نے ۵۶؍افراد کی ہلاکت کی تصدیق کردی۔ بی بی سی کے مطابق ہسپتال انتظامیہ نے بتایا کہ ایک سو کے قریب لاشیں ہسپتال لائی گئی ہیں۔ مقامی صحافی کا کہنا ہے کہ افراتفری اور بھگڈر میں باہر جانے کی صرف ایک دروازے کے سبب لوگوں نے دیواروں سے چھلانگ لگا دی تھی
(ن م طاہر)
٭…٭…٭