کلام امام الزمان علیہ الصلاۃ والسلام

صغائر سہل انگاری سے کبائر ہوجاتے ہیں

ہماری جماعت کے لئے خاص کر تقویٰ کی ضرورت ہے۔خصوصاًاس خیال سے بھی کہ وہ ایک ایسے شخص سے تعلق رکھتے ہیں اور اس کے سلسلۂ بیعت میں ہیں جس کا دعویٰ ماموریت کا ہے تا وہ لوگ جو خواہ کسی قسم کے بغضوں، کینوں یا شرکوں میں مبتلا تھے یا کیسے ہی رُوبہ دنیا تھے ان تمام آفات سے نجات پاویں۔آپ جانتے ہیں کہ اگر کوئی بیمار ہو جاوے خواہ اس کی بیماری چھوٹی ہو یا بڑی اگر اس بیماری کے لئے دوا نہ کی جاوے اور علاج کے لئے دُکھ نہ اٹھایا جاوے بیمار اچھا نہیں ہوسکتا۔ایک سیاہ داغ منہ پر نکل کر ایک بڑا فکر پیدا کردیتا ہے کہ کہیں یہ داغ بڑھتا بڑھتا کُل منہ کو کالا نہ کر دے۔اسی طرح معصیت کا بھی ایک سیاہ داغ دل پر ہوتا ہے۔صغائر سہل انگاری سے کبائر ہوجاتے ہیں۔ صغائر وہی داغ چھوٹا ہے جو بڑھ کر آخر کار کل منہ کو سیاہ کردیتا ہے۔ اللہ تعالیٰ جیسے رحیم وکریم ہے ویسا ہی قہار اور منتقم بھی ہے۔

(ملفوظات جلد اول صفحہ ۹-۱۰، ایڈیشن ۲۰۲۲ء)

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button