افریقہ (رپورٹس)

تنزانیہ میں احمدیہ پری اینڈ پرائمری سکول کے Standard- 7 کے طلبہ میں اعزازی اسناد کی تقسیم

(عابد محمود بھٹی۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل)

اللہ تعالیٰ کے فضل سے تنزانیہ میں مورخہ ۱۰؍اکتوبر ۲۰۲۴ء کو احمدیہ پری اینڈ پرائمری سکول کے Standard- 7 جو کہ پرائمری کی آخری کلاس ہے کے طلبہ میں اعزازی اسناد تقسیم کی گئیں۔ یہ تقریب جامعہ احمدیہ کے ہال میں منعقد ہوئی۔ تقریب کے مہمان خصوصی مکرم خواجہ مظفر احمد صاحب قائم مقام امیر و مبلغ انچارج تھے۔ تلاوت قرآن کریم و نظم کے بعد احمدیہ پری اینڈ پرائمری سکول کے ہیڈ ٹیچر مکرم Said Kitata صاحب نے سکول کی رپورٹ پیش کی۔ سکول میں اس وقت ۱۹؍افراد پر مشتمل عملہ کام کر رہا ہے اورسکول کی تمام کلاسوں میں کُل ۲۸۴؍طلبہ تعلیم پارہے ہیں۔ الحمدللہ

امسال احمدیہ پری اینڈ پرائمری سکول کے Standard- 7 کے بورڈ کے امتحانات مورخہ ۱۱ و ۱۲؍ستمبر ۲۰۲۴ء کو ہوئے جو ۲۳؍طلبہ نے دیے۔ یہ اس سکول سے فارغ التحصیل ہونے والا چوتھا بیچ تھا۔ اس طرح بشمول اس سال کے طلبہ کے اب تک احمدیہ پرائمری سکول سے ۹۳؍طلبہ فارغ التحصیل ہو چکے ہیںالحمد للہ۔ بعد ازاں مہمان خصوصی نے ان طلبہ میں اعزازی اسناد تقسیم کیں اور دعا سے تقریب کا اختتام ہوا۔ تقریب کے آخر میں تمام شاملین کی خدمت میں ظہرانہ پیش کیا گیا۔

اللہ تعالیٰ کے فضل سے سٹینڈرڈ سیون کے بورڈ کے امتحانات کے نتائج بھی آگئے ہیں۔ امتحان دینے والے طلبہ میں سے ۱۰؍نے فرسٹ ڈویژن، ۱۱؍نے سیکنڈ ڈویژن اور صرف دو طلبہ نے تھرڈ ڈویژن حاصل کی۔ وزارت تعلیم کی گریڈنگ کے لحاظ سے سکول کا گریڈ ’Very Good‘ رہا۔ نیز گذشتہ سال کی نسبت امسال کے نتائج کافی بہتر رہے۔ الحمدللہ علیٰ ذالک

(رپورٹ: عابد محمود بھٹی۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل)

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button