یورپ (رپورٹس)

مجلس انصار اللہ ڈنمارک کی ’جسم، دماغ اور روح‘ کے موضوع پر منعقدہ میلہ میں شرکت

(محمد اکرم محمود۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل ڈنمارک)

مجلس انصار اللہ ڈنمارک کو مورخہ ۴تا۶؍اکتوبر ۲۰۲۴ء کو ڈنمارک کے تیسرے بڑے شہر آرہوس میں منعقد ہونے والے ایک میلے میں جو کہ جسم، دماغ اور روح کے موضوع پر منعقد کیا جاتا ہے دوسری مرتبہ شرکت کی توفیق ملی۔ اس میلے میں پچاس سے زائد آرگنائزیشنز نے مختلف سٹالز لگائے جن میں مختلف عیسائی چرچ، بدھسٹ اور دیگر تنظیموں کے سٹال تھے۔ اس میلے کی خاص بات یہ ہے کہ اس کا دورہ کرنے والے اکثر روحانی اور جسمانی امور کے بارے میں معلومات حاصل کرنے کے متلاشی نظرآتے تھے۔

الحمدللہ مجلس انصار اللہ ڈنمارک کو امسال اس میلے میں تینوں دن شرکت کرنے کی توفیق ملی۔ دو انصار مختلف اوقات میں سٹال پر ڈیوٹیاں دیتے رہے اور سٹال پر آنے والے مہمانان کو اسلام احمدیت کا پیغام پہنچاتے رہے۔ پانچ ہزار سے زائد لوگوں نے اس میلے کا دورہ کیا۔ ہال میں داخلے کے لیے ۱۲۰؍کرونز کا ٹکٹ مقرر تھا۔

الحمدللہ یہ تبلیغی سٹال بہت کامیاب رہا۔ کئی احباب نے قرآن مجید کے نسخہ جات خریدے اور ساتھ ساتھ مختلف جماعتی لٹریچر مفت تقسیم کیا گیا۔

اللہ تعالیٰ ہمیں تمام اہالیان ڈنمارک تک اسلام احمدیت کا پیغام پہنچانے کی توفیق عطافرمائے۔ آمین

(رپورٹ:محمداکرم محمود۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل)

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button