اطلاعات و اعلانات

اطلاعات و اعلانات

نوٹ: اعلانات صدر؍ امیر صاحب حلقہ؍جماعت کی تصدیق کے ساتھ آنا ضروری ہیں

سانحہ ارتحال

نوید الرحمٰن صاحب نمائندہ الفضل انٹرنیشنل بنگلہ دیش تحریر کرتے ہیں کہ مکرمہ سلطانہ شوکت صاحبہ اہلیہ میر شوکت صاحب ڈھاکہ بنگلہ دیش مورخہ ۵؍نومبر۲۰۲۴ء بروز منگل وفات پا گئیں۔ مرحومہ کے والد یونس رحیم صاحب مرحوم ربوہ کے رہنے والے تھے۔ مکرم عبدالاوّل خان چودھری صاحب نیشنل امیر و مبلغ انچارج بنگلہ دیش نے مرحومہ کی نماز جنازہ پڑھائی۔ اس کے بعد ڈھاکہ میں ہی تدفین عمل میں آئی۔

مرحومہ کی مغفرت اور درجات کی بلندی کے ليے احباب جماعت سے دعا کی درخواست ہے۔

اعلان نکاح

نوید الرحمٰن صاحب نمائندہ الفضل انٹرنیشنل بنگلہ دیش تحریر کرتے ہیں کہ سجحت سفینہ صاحبہ بنت نثار احمد صاحب کا نکاح مرزا شہباز احمد صاحب ابن دین محمد صاحب کے ساتھ مبلغ چھ لاکھ بنگلہ دیشی ٹکا حق مہر پر طے پایا۔ مکرم امیر صاحب جماعت احمدیہ بنگلہ دیش نے مسجد بیت الباسط، چٹاگانگ میں مورخہ ۱۵؍ نومبر۲۰۲۴ء بروز جمعۃ المبارک نکاح کا اعلان کیا اور اسی روز شام کو تقریب رخصتانہ ہوئی۔

یہ رشتہ طرفین کے لیے ہر لحاظ سے بابرکت ہونے کے لیے احباب جماعت کی خدمت میں دعا کی درخواست ہے۔

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button