متفرق

ربوہ کا موسم (یکم تا ۸؍ نومبر٫۲۰۲۴)

مورخہ یکم نومبر بروز جمعۃ المبارک مطلع صاف تھا۔ سورج اپنی پوری شان کے ساتھ چمک رہا تھا اور گرمی بکھیر رہا تھا۔ تاہم شام کے وقت سورج غروب ہونے کے ساتھ ہی خنکی شروع ہوگئی اور ٹمپریچر میں فرق پڑ گیا۔ ہفتہ کے دن سے صبح فجر کے وقت سے ہی فضا میں ہلکی دھند محسوس ہونا شروع ہوئی جو دراصل سموگ تھی۔ سارا دن سموگ نے سورج کو اپنی لپیٹ میں لیے رکھا اور اس کی کرنیں پوری طرح زمین پر نہ پہنچیں۔ سموگ کی یہی کیفیت سارا ہفتہ چھائی رہی، پوری طرح دھوپ نہیں نکلی۔ منگل، بدھ اور جمعرات کو سموگ کچھ زیادہ ہوگئی۔ ساتھ ٹھنڈی ہوا بھی چلتی رہی جس کی وجہ سے ٹمپریچر میں کافی کمی محسوس کی گئی۔ اس ہفتہ کا اوسط ٹمپریچر زیادہ سے زیادہ ۲۹؍ اور کم سے کم ۱۸؍درجہ سینٹی گریڈ نوٹ کیا گیا۔

(ابو سدید)

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Check Also
Close
Back to top button