ایشیا (رپورٹس)

جماعت احمدیہ کبابیر میں جلسہ سیرۃ النبی صلی اللہ علیہ وسلم کا انعقاد

(شمس الدین مالاباری ۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل کبابیر)

اللہ تعالیٰ کے فضل سے مورخہ ۱۱؍اکتوبر ۲۰۲۴ء کو کبابیر میں جلسہ سیرۃالنبیﷺ منعقد ہوا جس میں کثیر تعداد میں مردوخواتین شامل ہوئے۔ جو افراد شامل نہیں ہو سکتے تھے ان کے ليے اپنی اپنی جگہ جلسہ سننے کا انتظام کیا گیا تھا۔

اس جلسے میں ان موضوعات پر تقاریر ہوئیں: ’’جلسہ سیرۃالنبی صلی اللہ علیہ وسلم کے انعقاد کی غرض وغایت‘‘ از مکرم عماد الدین صاحب مصری مربی سلسلہ اور ’’موجودہ صورت حال کے مطابق بعض تربیتی امور‘‘ از خاکسار (مربی سلسلہ)۔ بعدازاں مکرم محمد شریف عودہ صاحب امیر جماعت احمدیہ کبابیر نے حسب حال چند ضروری نصائح کیں۔ تلاوت قرآن کریم اور قصیدہ کے علاوہ اطفال کا ایک ترانہ بھی اس جلسے میں پیش کیا گیا اور جلسے کے اختتام پر ضیافت کا بھی انتظام تھا۔

(رپورٹ: شمس الدین مالاباری۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل)

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button