https://youtu.be/FpoxuWcLcFc لندن مسجد کے لیے قطعہ زمین کے حصول پر ڈائن کُنڈ ڈلہوزی میں پر مسرت تقریب منعقد ہوئی۔ اس تقریب میں حضرت خلیفة المسیح الثانی ؓکے ارشادپرقریباً تمام رفقائے سفر (مثلاً حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر احمد صاحبؓ، حضرت صاحبزادہ مرزا شریف احمد صاحبؓ، حضرت میر محمد اسماعیل صاحب ؓ، حضرت مولوی عبدالرحیم صاحب دردؓ ایم۔ اے، حضرت ڈاکٹر حشمت اللہ صاحب) نے باری باری مسجد لندن کے بارے میں اشعار پڑھے اور سب کے بعد خود حضور ایدہ اللہ تعالیٰ نے یہ قطعہ سنایا۔ مرکزِ شرک سے آوازۂ توحید اٹھادیکھنا دیکھنا مغرب سے ہے خورشید اٹھانور کے سامنے ظلمت بھلا کیا ٹھہرے گیجان لو جلد ہی اب ظلم صنادید اٹھا (الفضل ۱۶؍ستمبر ۱۹۲۰ء)