مجلس انصار اللہ آسٹریلیا کے بتیسویں سالانہ اجتماع کا پہلا دن
٭…مرکزی نمائندہ مکرم عبدالخالق تعلقدار صاحب اسسٹنٹ پرائیویٹ سیکریٹری (انصار سیکشن) کی سالانہ اجتماع میں شرکت
٭… ۳۵۰؍انصار کی افتتاحی اجلاس میں شرکت
اجتماع کا پہلا دن
اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے مجلس انصار اللہ آسٹریلیا کا نیشنل اجتماع مورخہ ۱۸تا ۲۰؍اکتوبر ۲۰۲۴ء کو مسجد مسجد بیت الہدیٰ سڈنی میں منعقد ہورہا ہے۔
تقریب پرچم کشائی: مورخہ ۱۸؍اکتوبر کو نماز جمعہ کی ادائیگی کے بعد تقریب پرچم کشائی منعقد ہوئی۔ مکرم عبدالخالق تعلقدار صاحب نے لوائے انصار اللہ جبکہ مکرم عبدالجمیل مبشر صاحب صدر مجلس انصار اللہ آسٹریلیا نے قومی پرچم لہرایا۔ پرچم کشائی کے بعد مکرم صدر صاحب نے دعا کروائی۔
افتتاحی اجلاس: تقریباً اڑھائی بجے اجتماع کا افتتاحی اجلاس شروع ہوا جس کی صدارت مکرم صدر مجلس انصارالله نے کی اور ان کے ساتھ مرکزی نمائندہ بھی تشریف فرما تھے۔ تلاوت قرآن کریم و ترجمہ، عہد اور نظم کے بعد صدر صاحب نے افتتاحی تقریر کی اور دعا کروائی۔
دوسرا اجلاس (تربیتی اجلاس): ساڑھے تین بجے سہ پہر اجتماع کا دوسرا اجلاس مکرم انعام الحق کوثر صاحب امیر جماعت احمدیہ آسٹریلیا کی صدرات میں منعقد ہوا۔ تلاوت قرآن کریم و ترجمہ کے بعد مکرم عطاء الرحمٰن مقبول صاحب نے انگریزی میں ’’خلافت کی اطاعت‘‘ کے موضوع پر اور مکرم شجر احمد صاحب نائب صدر صف دوم مجلس انصارالله نے ’’اَنَّ الۡاَرۡضَ یَرِثُہَا عِبَادِیَ الصّٰلِحُوۡنَ‘‘ (ترجمہ: لازماً موعود زمین کو میرے صالح بندے ہی ورثہ میں پائیں گے) کے موضوع پر اردو میں تقاریر کیں۔
بعد ازاں مکرم امیر صاحب نے تقریر کی اور پھر بعد دعا کروائی۔
تیسرا اجلاس: اجتماع کے تیسرے اجلاس میں خاکسار (ناظم علمی مقابلہ جات) نے تلاوت قرآن کریم، حفظ قرآن، حفظ حدیث، نظم اور بیت بازی کے مقابلہ جات منعقد کروانے کی توفیق پائی۔ بیت بازی کا مقابلہ بہت شوق سے حاضرین نے ملاحظہ کیا۔
نتائج مقابلہ جات:
تلاوت قرآن کریم برائے قاری صاحبان:
اوّل : سعادت احمد فیاض صاحب
دوم : حافظ سہیل ارشد رانا صاحب
سوم: نیک محمد صاحب
تلاوت قرآن کریم جنرل:
اوّل : قمر احمد چوہان صاحب
دوم: شجر احمد صاحب
سوم: احتشام احمد صاحب
حفظ قرآن:
اوّل: ہدایت اللہ صاحب
دوم: سید اعجاز احمد شاہ اور چودھری رفیق احمد گھمن صاحب
سوم: شفقت علی گوہر صاحب
حفظ حدیث:
اوّل: شفقت علی گوہر صاحب
دوم: منور احمد رانا صاحب اور چودھری رفیق احمد گھمن صاحب
سوم : سید اعجاز احمد شاہ صاحب
نظم:
اوّل: احتشام احمد صاحب
دوم: خاکسار
سوم: شجر احمد صاحب
بیت بازی:
اوّل: ریجن کوئنز لینڈ
دوم: ریجن مارذڈن پارک
سوم: ریجن ساوتھ آسٹریلیا
نماز مغرب و عشاء اور عشائیہ کے بعد انصار کے ليے مندرجہ ذیل ورکشاپس کا انتظا کیا گیا تھا:
۱۔ اپنا بزنس کیسے شروع کیا جائے
۲۔ بلڈ پریشر اور ذیابیطس
۳۔ عائلی معاملات
اللہ تعالیٰ کے فضل سے یوں نیشنل اجتماع کے پہلے دن کا اختتام ہوا۔