https://youtu.be/gpsSCsb3t44?si=J9kLwoz3vnsNRWvx&t=911 روز مرّہ دعائیں یاد کریں حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے مروی ہے کہ ایک شخص نے عرض کیا۔ یا رسول اللہ ﷺ! مَیں نے آج رات آپؐ کی دعا سنی ہےاس میں سے جو مجھ تک پہنچا آپؐ کہہ رہے تھے۔ اَللّٰهُمَّ اغْفِرْ لِيْ ذَنْبِيْ، وَوَسِّعْ لِي فِيْ دَارِيْ وَبَارِكْ لِيْ فِيْمَا رَزَقْتَنِيْ۔ (سنن الترمذی ابواب الدعوات حدیث3500) (ترجمہ) اے اللہ! مجھے میرے گناہ بخش دے اور میرے لیے میرا گھر وسیع کر دے اور میرے لیے اس میں برکت رکھ دے جو تُو نے مجھے بطور رزق عطا فرمایا ہے۔ آپ ﷺ نے فرمایا : کیا تم دیکھتے ہوکہ ان کلمات نے کوئی چیز چھوڑی ہے۔