امریکہ (رپورٹس)

ریو دی جنیرو، برازیل کے سیکرٹری برائے انسانی حقوق اور شہریت سے ایک تبلیغی ملاقات

اللہ تعالیٰ کے فضل سے مورخہ ۱۶؍جولائی۲۰۲۴ء کو خاکسار (مبلغ سلسلہ) کو ریو دی جنیرو شہر کے سیکرٹری برائے انسانی حقوق اور شہریت کے ساتھ تبلیغی ملاقات کرنے کا موقع ملا۔ سیکرٹری صاحب کے ماتحت ہی رفیوجی اور غیر ملکیوں کی دیکھ بھال کرنے والا ادارہ قائم ہے، جو غیرملکیوں کی کاغذات اور زبان کےسلسلہ میں مدد کرتے ہیں۔

اللہ تعالیٰ کے فضل سے یہ ملاقات بہت اچھی رہی اور تقریباً دو گھنٹے تک جاری رہی جس میں خاکسار نے انہیں جماعت احمدیہ کا تفصیلی تعارف کروایا اور انہیں جماعت کے خلاف ہونے والی مخالفت کے بارے میں آگاہ کیا۔ ملاقات کے اختتام پر خاکسار نے انہیں بعض جماعتی کتب بطور تحفہ مطالعہ کے لیے دیں جس پر انہوں نے خوشی کا اظہار کیا اور شکریہ ادا کیا۔

(رپورٹ: حافظ احتشام احمد مومن۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل)

٭…٭…٭

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button