متفرق
خدام دعاؤں اور درود کی طرف خاص توجہ رکھیں
حضرت مرزا مسرور احمد خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے اپنے خطبہ جمعہ فرمودہ ۲۰؍ستمبر ۲۰۲۴ء میں دعاؤں کی تحریک کرتے ہوئے فرمایا: آج سے خدام الاحمدیہ کا اجتماع بھی شروع ہورہا ہے۔ خدام اس سے بھرپور فائدہ اٹھانے کی کوشش کریں گوکہ موسم کی پیشگوئی یہی ہے کہ شاید بارشیں ہوتی رہیں لیکن بہرحال اللہ تعالیٰ فضل فرمائے اور آرام سے پروگرام ان کے ہوجائیں۔
خدام ان دنوں میں روحانی اور علمی معیاروں کو بڑھانے کی بھی کوشش کریں۔ جن دعاؤں اور درود کی طرف میں نے توجہ دلائی تھی اور تحریک کی تھی ان دنوں میں اس طرف بھی خاص توجہ رکھیں اور ہمیشہ دہراتے رہیں۔ اللہ تعالیٰ ہر قسم کے شیطانی حملہ سے ہر ایک کو بچائے۔