راستہ تلاش کریں طوفان کی وجہ سے انٹرنیٹ بند ہے ۔ گڈو نے اپنے دوست کے گھر جانا ہے۔ گڈو کے پاس ایڈریس ہے۔ راستہ تلاش کرنے میں اس کی مدد کریں اور لفظ بھی مکمل کریں۔ …..+و+ف+ا+ن=طوفان بیت بازی 1: جمال و حُسنِ قرآں نورِ جانِ ہر مُسلماں ہے 2: نظیر اُس کی نہیں جمتی نظر میں فکر کر دیکھا 3: بہارِ جاوداں پیدا ہے اُس کی ہر عبارت میں 4: ________اگر لُؤلُوئے عُمّاں ہے وگر لعلِ بدخشاں ہےیہ بھی بتائیں یہ کس کا کلام ہے؟کلام:________ پڑھیں اور سوچیں 1: قرآن کریم میں کتنی مکی سورتیں ہیں؟ …….2: قرآن کریم میں کتنی مدنی سورتیں ہیں ؟ …….3: قرآن کریم کی کتنی سورتیں انبیاء کے ناموں پر ہیں؟…….4: قرآن کریم کی کون سی سورت میں بسم اللہ کے علاوہ صرف ایک زیر (کسرہ) ہے …….5: قرآن کریم کی کس سورت کے بیس سے زائد نام ہیں؟ ……. بوجھو تو سہی 1:دنیا کی سب سے لمبی چیونٹی کس ملک میں پائی جاتی ہے؟ …….2: Gibraltar یورپ میں جنگلی بندروں کا گھر ہے۔ صحیح یا غلط؟3: دنیا کے کن دو خطوں میں شیر پائے جاتے ہیں؟…….4: ہاتھی کے کان لمبے کیوں ہوتے ہیں؟ …….5: سکول a school کس جانور کے جھنڈ کو کہا جاتا ہے؟……. سہیلی بوجھ پہیلی 1: ہری ڈبیا سفید دانےاس میں بیٹھے حبشی دیوانے2: آدھا بکرا آدھا ہاتھیہاتھ بندھا دیکھا ایک ساتھی3: چار کھڑے چار بڑےایک ایک کونہ میں دو دو پڑے4:ماں حبشن بیٹا چینی، نہ وہ ہینا نہ وہ ہینیبٹیا رکھے سر پر تاج، ماں جائے آگے سے بھاگ(جوابات اگلے شمارے میں) گذشتہ شمارے کے درست جواب بوجھو تو سہی: سانپ، کوکونٹ، انڈونیشیا، تھائی لینڈ، اونٹ۔سہیلی بوجھ پہیلی: حرف س، چمگاڈر۔بیت بازی: حضرت مسیح موعودؑ، حضرت خلیفۃ المسیح الرابعؒ، حضرت مصلح موعودؓ، حضرت ڈاکٹر میر محمد اسماعیل صاحبؓ۔پڑھیں اور سوچیں: الاَبْتَرْ، الْجُوْعِ، خَیْرٌ، الْکَافِرُوْنَ، کَیْدَھُمْ، عَلَقٍ گذشتہ شمارے کی ذہنی آزمائش کے صحیح جواب بھجوانے والوں میں شامل ہیں: نادی احمد مرزا، ہانیہ سندھو، ملیحہ ظہیر ، عافیہ عباس ، مونس ظہیر ، شعیر عباس، فراز احمد باجوہ، زعیم احمد نور۔ بچوں کے الفضل میں آنے والے یاد کرنے کے امور یا ذہنی آزمائش حل کر کے اردو میں اپنا نام اور شہر ہمیں بذریعہ ای میل info@alfazl.com یا بذریعہ واٹس ایپ؍ٹیلی گرام +447566234466 پر ارسال کیجیے۔