اطلاعات و اعلانات

اطلاعات واعلانات

نوٹ: اعلانات صدر؍ امیر صاحب حلقہ؍جماعت کی تصدیق کے ساتھ آنا ضروری ہیں

سانحہ ہائے ارتحال

٭…ارشد محمود خاں صاحب نمائندہ الفضل انٹرنیشنل تحریر کرتے ہیں کہ مکرمہ بشریٰ حفیظ صاحبہ اہلیہ ملک حفیظ الرحمٰن صاحب آف ایڈنبرا سکاٹ لینڈ مورخہ ۲۴؍اگست ۲۰۲۴ء بروز ہفتہ بعمر ۸۲؍سال اپنے خالق حقیقی سے جاملیں۔ انا لله وانا اليه راجعون

مرحومہ صوم و صلوٰۃ اوراسلامی شعار کی پابند، خلافت کی شیدائی، مہمان نواز، ہمدرد، ملنسار، غریب پرور اور سکاٹ لینڈ ریجن کی سب سے پہلی ریجنل صدر لجنہ تھیں اور عرصہ گیارہ سال تک یہ ذمہ داری سر انجام دیتی رہیں۔ بعدازاں بطور صدر لجنہ ماءاللہ ایڈنبرا بھی لمبا عرصہ خدمت کی توفیق پائی ۔جماعتی مہمانوں کے ایڈنبرا میں قیام و طعام کےلیے اپنا گھر پیش کیا اور تواضع میں کوئی کسر نہ چھوڑی۔

حضرت خلیفۃ المسیح الرابعؒ کے ۱۹۸۵ء اور ۱۹۸۸ءکے دورہ جات جو مسجد بیت الرحمٰن گلاسگو کے افتتاح سے تعلق رکھتے ہیں، میں مرحومہ کو اپنی لجنہ کی ٹیم کے ساتھ خاص خدمت کا موقع ملا جس کی حضورؒ نے بہت تعریف فرمائی۔مرحومہ نے پسماندگان میں شوہر اورپانچ بیٹیاں چھوڑی ہیں۔

٭… منصور احمد ناصر ( واقف زندگی شاہ تاج احمدیہ سینئر ہائی سکول منروویا، لائبیریا) تحریر کرتے ہیں کہ خاکسار کی تایا زاد بہن اور نسبتی ہمشیرہ مکرمہ تسنیم اختر صاحبہ اہلیہ برادرم چودھری اعجاز احمد صاحب ۱۷؍اگست ۲۰۲۴ء کو جرمنی میں دو دن ہسپتال میں ایڈمٹ رہنے کے بعد بقضائے الٰہی وفات پاگئیں۔ اناللہ و انا الیہ راجعون

تدفین ۲۰؍اگست بروز منگل جرمنی میں ہی ہوئی۔ مرحومہ نے خاوند کے علاوہ ایک بیٹا، تین بیٹیاں، دو بھائی، پانچ بہنیں، والدہ اور دیگر عزیزان سوگوار چھوڑے ہیں۔

اللہ تعالیٰ تمام مرحومین سے مغفرت اور رحمت کا سلوک کرتے ہوئے جنت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگواران کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ آمین

٭…٭…٭

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button