متفرق

تعارف ملک

جرمنی

جرمنی یا المانیا رسمی طور پر وفاقی جمہوریہ جرمنی وسطی یورپ میں واقع ایک ملک کا نام ہے۔اس کا سرکاری نام وفاقی جمہوریہ جرمنی ہے۔ اسے انگریزی زبان میں جرمنی(Germany)، فارسی میں المان، مقامی زبان میں ڈوئچے لینڈ (Deutschland)اور عربی زبان میں المانیا کہا جاتا ہے۔اس کی قومی زبان جرمن ہے اس میں 16 ریاستیں ہیں۔اس کے شمال میں بحرشمالی، ڈنمارک اور بحر بالٹک واقع ہیں۔ مشرق میں پولینڈ اور چیک جمہوریہ، جنوب میں آسٹریا اور سوئٹزرلینڈ جبکہ مغرب میں فرانس، لگسمبرگ، بیلجیم اور نیدرلینڈز واقع ہیں۔

جرمنی اقوام متحدہ، نیٹو اور جی ایٹ کا رُکن ہے اور یورپی یونین کا تاسیسی رکن اور یورپ کا سب سے زیادہ آبادی والا، سب سے طاقتور اور دنیا کی تیسری سب سے بڑی معیشت رکھنے والا ملک ہے۔درجہ حرارت موسم کے مطابق بدلتا رہتا ہے۔ اس کی کل آبادی 83ملین ہے۔جرمنی روس کے بعد یورپ کا دوسرا کثیر آبادی والا ملک ہے جو مکمل طور پر براعظم یورپ میں ہے۔اس کا دارالحکومت اور بڑی آبادی والا شہر برلن (Berlin)ہے۔فرینکفرٹ میں ملک کا مصروف ترین ہوائی اڈا ہے۔ملک کے دیگر اہم شہر ہمبرگ، میونخ، کولون، شٹٹگارٹ، ڈسلوڈورف، لیپزگ، ڈریسڈن، ہینوور اور نورینبرگ ہیں۔اہم قدرتی وسائل میں لوہا، کوئلہ، پوٹاش، لکڑی، لگنائٹ، یورینیم، تانبا، قدرتی گیس، نمک اور نِکل شامل ہیں۔(خلیق احمد شرجیل۔ جرمنی )

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button