بچوں کا الفضل

اردو محاورے

عَفْو و دَرْگُزَر: خطا و قصور معاف کرنا

کاٹ کھانا: (کنایۃً) کسی چیز یا شخص کے ذکر پر یکایک برہم ہوجانا

لال پیلا ہونا: غصّے میں بھرنا، غضب ناک ہونا

غصّہ ٹھنڈا کرنا/ کافورہونا: ناراضگی دورکرنا/ہونا

غصّے سے بُھوت ہو جانا: غصے کے مارے آپے سے باہر ہو جانا، سخت برہم ہونا

غصّہ ناک پَر ہونا/ ناک پَر غصّہ دَھرا ہونا: تنک مزاج ہونا، ذرا ذرا سی بات پر بگڑنا، بہت جلد خفا ہونا

چہرَہ سُرْخ ہونا: خوش ہونا، شرما جانا، ناراض ہونا

غصّہ بَڑا عَقْل مَنْد ہوتا ہے: غصّہ کمزور ہی پر آتا ہے طاقتور کے سامنے نہیں آتا

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button