ایشیا (رپورٹس)

بنگلہ دیش میں ’’مسجد نور الدین‘‘ کی تعمیر نو کا با برکت افتتاح

مورخہ ۳۱؍مئی ۲۰۲۴ء بروز جمعہ بنگلہ دیش کے جنوب مغرب میں واقع ضلع شات کھیرا کی ایک جماعت بھیٹ کھالی میں مسجد نورالدین کی تعمیر نو کا افتتاح ہوا۔ مولانا عبد الاول خان چودھری صاحب امیر و مشنری انچارج جماعت احمدیہ بنگلہ دیش نے نماز جمعہ کے ساتھ اس مسجد کا افتتاح کیا۔ اس مسجد میں ۱۲۰؍افراد نماز ادا کر سکتے ہیں۔

نماز جمعہ کے بعد مسجد کے افتتاح کے حوالہ سے ایک تقریب منعقد کی گئی جہاں قرب و جوار کی جماعتوں کے احمدی احباب نے شرکت کی۔ مقامی جماعتوں کے امراء، صدران، اورعلاقہ کی معروف شخصیات نے اس تقریب میں تقریر کی اور اس مسجد کے افتتاح پر مبارک باد دی۔ مکرم امیر صاحب نے اپنی تقریر میں مسجد آباد کرنے کے متعلق احمدیوں کی ذمہ داریوں کی طرف توجہ دلائی۔ آخر پر دعا کے ساتھ یہ تقریب اپنے اختتام کو پہنچی۔

قابل ذکر بات یہ ہے کہ مورخہ ۸؍اکتوبر ۱۹۹۹ء بروز جمعۃ المبارک جماعت احمدیہ کھلنا میں بم دھماکہ سے شہید ہونے والے سات احمدی احباب میں بھیٹ کھالی جماعت کے فرزندِ رشید نوجوان مکرم نور الدین صاحب بھی تھے۔ شہید مرحوم کے نام پر اس مسجد کا نام مسجد نور الدین رکھا گیا ہے۔ (رپورٹ: نوید الرحمٰن۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل)

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button