یورپ (رپورٹس)

ڈنمارک کے ریجن شیلینڈ اور یولینڈ میں تبلیغی مساعی

(محمد اکرم محمود۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل ڈنمارک)

جماعت احمدیہ ڈنمارک کو اللہ تعالیٰ کے فضل سے مارچ تا جون ۲۰۲۴ء شیلینڈ اور یولینڈ کے بارہ شہروں میں تبلیغی سٹینڈ لگانے کی توفیق ملی۔ امسال اب تک ۲۹؍تبلیغی سٹینڈ لگائے جاچکے ہیں۔

کوپن ہیگن میں کیونکہ جماعتی اور ذیلی تنظیموں کی طرف سے مختلف پروگرام منعقد کیے جاتے ہیں اس لیے تبلیغی سٹال کے لیے شیلینڈ ریجن کے نسبتاً چھوٹے شہروں کا انتخاب کیا گیا جن کی آباد ی دس ہزار سے زائد ہے۔اسی طرح ڈنمارک کے تیسرے بڑئے شہر آلبورگ میں بھی تبلیغی سٹینڈ لگانے کی توفیق ملی۔

مقامی کونسل اور پولیس سے اس سلسلہ میں باقاعدہ اجازت لی گئی اور اس پروگرام کا مقصد بیان کیا گیا۔ اکثر کونسلز نے اس پروگرام کو سراہا۔ یہ سٹالز ہر شہر کے مین بازار میں لگائے گئے۔ ٹینٹ پر ’’مسلمز فار پیس‘‘ اور ’’محبت سب کے لیے نفرت کسی سے نہیں‘‘ لکھا ہوا تھا۔ اسی طرح مسجد نصرت جہاں کی تصویر کو بیک گراؤنڈ میں پرنٹ کروا کر لگایا گیا۔

جن شہروں میں تبلیغی سٹالز لگائے گئے ان کی تفصیل درج ذیل ہے:

۲؍مارچ ۲۰۲۴ء: Ålborg

۹؍مارچ ۲۰۲۴ء: Frederikssund

۱۶؍مارچ ۲۰۲۴ء: Nykøbing Sjælland

۲۳؍مارچ ۲۰۲۴ء: Roskild

۳۰؍مارچ ۲۰۲۴ء: Sorø

۶؍اپریل ۲۰۲۴ء: Næstved

۱۳؍اپریل ۲۰۲۴ء: Nykøbing Faslter

۲۰؍اپریل ۲۰۲۴ء: Hillerød

۱۱؍مئی ۲۰۲۴ء: Præstø

۱۸؍مئی ۲۰۲۴ء: Svendborg

۱۱؍مئی ۲۰۲۴ء: Korsør

۲۹؍جون ۲۰۲۴ء: Roskilde

تاثرات: مختلف شہروں میں تبلیغی سٹالز کو دیکھ کر اکثر لوگ رکتے اور خوشی کا اظہار کرتے کہ آپ کا یہ امن کا پیغام بہت اچھا ہے اور یہ وقت کی ضرورت ہے کہ ہم اس موضوع پر بات چیت کریں۔ کچھ احباب گزرتے ہوئے ہاتھ کے اشارہ سے پسندیدگی کا اظہار کرتے۔ کئی یہودی احباب بھی سٹال پر تشریف لائے اور اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ کے بارے میں اپنے خدشات کا اظہار کیا۔

میڈیا کوریج: ۱۵؍مختلف شہروں کے اخبارات اور سوشل میڈیا نے ہمارے تبلیغی سٹالزکی خبر کو شائع کیا۔ دو شہروں میں صحافی خود تشریف لائے اور انٹرویو کیا جبکہ باقی شہروں میں کچھ نے بذریعہ ٹیلی فون انٹرویو لیا اور بعض نے پریس ریلیز جو بھجوائی گئی تھی اس سے معلومات لے کر خود مضمون بنا کر جماعت کا تعارف شا ئع کیا۔

ان سٹالز پر قرآن کریم، جماعتی تعارف پر مبنی فولڈرز اور دیگر جماعتی کتب تقسیم کی گئیں۔

(رپورٹ: محمد اکرم محمود۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل)

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button