وہ اپنے رب کو ایسا خزانہ سمجھتے ہیں جو کبھی ختم نہیں ہوتا
امام الزماں حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام مقربین الٰہی کی علامات بیان کرتے ہوئے فرماتے ہیں:
ان کی ایک علامت یہ ہے کہ وہ اپنے رب کو ایسا خزانہ سمجھتے ہیں جو کبھی ختم نہیں ہوتا اور ایسا چشمہ جو نہیںرکتا۔ اور ایسا محافظ جو نہیں سوتا اور ایسا نگہبان جو ادائیگی ٔ فرض سے پیچھے نہیں ہٹتا اور وہ ایسا بادشاہ ہے جو اکیلا نہیں چھوڑتا۔ ایسا محبوب ہے جو کھویا نہیں جاتا اور ایسا مخدوم جو ناقدری نہیں کرتا اور ایسا عالی مرتبت جس کے لئے کوئی پستی نہیں۔
ایسا سمندر جس کا پانی کم نہیں ہوتا اور ایسا زندہ ہے جسے کوئی عُسرت نہیں اور ایسا طاقتور ہے جس میں کوئی کمزوری نہیں اور ایسا حاکم ہے جو رسول بھیجتا اور نمائندگی کا شرف بخشتا ہے۔ وہ یہ یقین رکھتے ہیں کہ یہ ساری مخلوق اس کے کلمات سے پیدا کی گئی ہے اور وہ اسی کی طرف لوٹ کر جائے گی۔
(علامات المقربین مترجم اردو صفحہ ۷۱-۷۲)