اطلاعات و اعلانات

اطلاعات و اعلانات

اعلانِ ولادت

٭…طارق محمود صاحب بیلجیم سے تحریر کرتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ نے محض اپنے فضل سے مجھے ایک بیٹے اور بیٹی کے بعد مورخہ 18 نومبر 2021ء کو دوسری بیٹی سے نوازاہے۔ الحمدللہ۔ حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے ازراہِ شفقت خدیجہ طارق نام عطا فرمایا ہے ۔

عزیزہ وقفِ نو کی بابرکت تحریک میں شامل ہے ۔ نومولودہ مکرم اعجاز احمد مرحوم آف 22حمیدآباد کی پوتی اور مکرم عبدالخالق مرحوم دارالعلوم جنوبی ربوہ کی نواسی ہے ۔

احباب کی خدمت میں دعا کی درخواست ہے کہ اللہ تعالیٰ نومولودہ کو نیک، صالحہ اور خادمہ دین بنائے، صحت و سلامتی والی دراز عمر عطا فرمائے اور خلافت کی اطاعت گزار اور والدین کے لیے قرۃ العین بنائے ۔ آمین

اعلانِ نکاح

٭… سید عطاء الواحد رضوی صاحب مبلغ انچارج رشیا تحریر کرتے ہیں کہ مورخہ 19؍نومبر2021ء بروز جمعة المبارک خاکسار کے بھتیجے عزیزم سید عبدالباری رضوی ولد سید عبدالہادی رضوی جماعت احمدیہ لیڈز یو کے کے نکاح کا اعلان عزیزہ امتہ السبوح وسیم بنت وسیم احمد نائیک صاحب کینیڈا کے ساتھ مسجد مبارک ٹورونٹو کینیڈا میں کیا گیا ۔ طرفین کا تعلق جماعت کے مخلص اور خدمت گزار خاندانوں سے ہے ۔

عزیز سید عبد الباری رضوی کا تعلق حضرت نواب سید محمد رضوی صاحب ایڈووکیٹ آف حیدرآباددکن یک از 313 صحا بہ حضرت اقدس مسیح موعود علیہ کی نسل سے ہے ۔ جبکہ ننھیال کی طرف سے عزیز کے نانا مکرم ملک بشیر الدین خان صاحب کئی دہائیوں سے مختلف حیثیتوں سےجماعتی خدمت کی توفیق پا رہے ہیں ۔

عزیزہ امتہ السبوح وسیم کے دادا مکرم محمد سلیم نائیک صاحب جماعت احمدیہ اسلام آباد پاکستان میں نمایاں خدمات کی توفیق پاتے رہے ۔ اسی طرح ننھیال کی طرف سے عزیزہ کا تعلق مکرم میاں محمد عالم صاحب سابق امیر جماعت راوالپنڈی کی نسل سے ہے ۔ عزیزہ کے نانا مکرم ڈاکٹر عبد الباری صاحب بھی جماعتی خدمت کی توفیق پا رہے ہیں جبکہ مکرم کرنل (ریٹائرڈ) ڈاکٹر عبد الخالق صاحب سابق ایڈمنسٹریٹر فضل عمر ہسپتال ربوہ عزیزہ کے پر نانا ہیں ۔

احباب جماعت سے دعا کی درخواست ہے کہ اللہ تعالیٰ یہ رشتہ دونوں خاندانوں کے لیے بابرکت فرمائے اور عزیز و عزیزہ اپنے پیارے آقا کے ارشادات کے مطابق ایک دوسرے کے حقوق کما حقہ ادا کرتے ہو ئے اللہ تعالیٰ کے پیار اور رحم کے وارث بننے والے ہوں۔آمین

٭…٭…٭

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button