مصروفیات حضور انور

امیر المومنین حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایّدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کی مصروفیات

مورخہ 25 تا 31؍اکتوبر 2021ء کے دوران حضرت خليفۃ المسيح الخامس ايدہ اللہ تعاليٰ بنصرہ العزيز کي گوناگوں مصروفيات میںسے چند ايک کی جھلک ہديۂ قارئين ہے:

٭… 29؍اکتوبر بروز جمعۃ المبارک: حضورِ انور ايدہ اللہ تعاليٰ بنصرہ العزیز نے آج مسجد مبارک، اسلام آباد ٹلفورڈ ميںخطبہ جمعہ ارشاد فرمايا جو ايم ٹي اے کے مواصلاتي رابطوں نيز يوٹيوب اور ديگر ميڈيا پليٹ فارمز کے ذريعہ ساري دنيا ميں سنا اور ديکھا گيا۔

حضور انور نے اپنے خطبہ جمعہ میں آنحضرتﷺ کے عظیم المرتبت خلیفہ ٔراشد فاروقِ اعظم حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے اوصافِ حمیدہ کا تذکرہ فرمایا۔ نیز مکرم ڈاکٹر سید تاثیر مجتبیٰ صاحب (فضلِ عمر ہسپتال ربوہ) کی وفات پر ان کا ذکرِ خیر فرمایا اور ان کی نمازِ جنازہ غائب پڑھائی۔

٭…30؍اکتوبر بروز ہفتہ: آج نمازِ ظہر سے قبل برطانیہ سے تعلق رکھنے والی 13 تا 15 سال کی ناصرات الاحمدیہ کی حضورِانور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کے ساتھ آن لائن ملاقات تھی۔ ناصرات اس ملاقات میں مانچسٹر سے شامل ہوئیں۔

٭…31؍اکتوبر بروز اتوار: امیرالمومنین حضرت مرزا مسرور احمد خلیفۃ المسیح الخامس ایّدہ اللہ تعالیٰ الودود بنصرہ العزیز نے ایوان مسرور، اسلام آباد ٹلفورڈ سے ہیومینٹی فرسٹ کی انٹرنیشنل کانفرنس 2021ء منعقدہ 30 و 31؍اکتوبر 2021ء سے بعد نماز مغرب براہِ راست اختتامی خطاب فرمایا۔ یہ بصیرت افروز خطاب ایم ٹی اے کے مواصلاتی رابطوں کے توسّط سے پوری دنیا میں سنا اور دیکھا گیا۔ حضورِانور نے اپنے خطاب میں فرمایا کہ خدمتِ انسانیت ایک احمدی کا مذہبی فریضہ ہے نیز اس عالمی تنظیم کی پچیس سالہ خدمات کے عوض اسے خوبصورت نصائح اور ڈھیروں دُعاؤں سے نوازا۔

اَللّٰھُمَّ اَیِّدْ اِمَامَنَا بِرُوْحِ الْقُدُسِ

وَ کُنْ مَعَہٗ حَیْثُ مَا کَانَ وَانْصُرْہُ نَصْرًا عَزِیْزًا

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button