مصروفیات حضور انور

امیر المومنین حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایّدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کی مصروفیات

مورخہ 04؍ تا 10؍اکتوبر 2021ء کے دوران حضرت خليفۃ المسيح الخامس ايدہ اللہ تعاليٰ بنصرہ العزيز کي گوناگوں مصروفيات میںسے چند ايک کی جھلک ہديۂ قارئين ہے:

٭… 08؍اکتوبر بروز جمعۃ المبارک: حضورِ انور ايدہ اللہ تعاليٰ بنصرہ العزیز نے آج مسجد مبارک، اسلام آباد ٹلفورڈ ميںخطبہ جمعہ ارشاد فرمايا جو ايم ٹي اے کے مواصلاتي رابطوں نيز يوٹيوب اور ديگر ميڈيا پليٹ فارمز کے ذريعہ ساري دنيا ميں سنا اور ديکھا گيا۔

حضور انور نے اپنے خطبہ جمعہ میں آنحضرتﷺ کے عظیم المرتبت خلیفہ ٔراشد فاروقِ اعظم حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے اوصافِ حمیدہ کا تذکرہ فرمایا۔ آج حضورِ انور کے خطبہ جمعہ سے پینتالیسویں جلسہ سالانہ جرمنی کا افتتاح ہوا۔ حضور انور نے خطبہ جمعہ کے آخر میں جلسے کا ذکر فرمایا نیز اس کے بابرکت ہونے کے لیے دعا کی۔ نیز دو مرحومین مکرم قمر الدین صاحب مبلغِ سلسلہ انڈونیشیا اور مکرمہ صبیحہ ہارون صاحبہ اہلیہ سلطان ہارون خان صاحب مرحوم کا ذکر خیر فرمایا اور ان کی نماز جنازہ غائب پڑھائی۔

٭…09؍اکتوبر بروز ہفتہ: حضورِ انور نے آج ساڑھے تین بجے ایوان مسرور، اسلام آباد سے جلسہ سالانہ جرمنی 2021ء کے اختتامی اجلاس سے خطاب فرمایا جو ايم ٹي اے کے مواصلاتي رابطوں نيز يوٹيوب اور ديگر ميڈيا پليٹ فارمز کے ذريعہ ساري دنيا ميں سنا اور ديکھا گيا۔

٭…10؍اکتوبر بروز اتوار: آج نمازِ ظہر سے قبل نو مبائع خدام جماعت احمدیہ کینیڈا (سینٹرل) کی حضورِ انور کے ساتھ آن لائن ملاقات تھی۔

٭…حضور انور نے آج نماز عصر کےبعد درج ذیل پانچ نکاحوں کا اعلان فرمایا اور ان کے بابرکت ہونے کے لیے دعا کروائی۔

٭…عزیزہ فطینہ فہیم (واقفۂ نو) بنت مکرم فہیم احمد خادم صاحب (پرنسپل جامعۃ المبشرین گھانا) ہمراہ مکرم اسماعیل خدرون صاحب (متعلم جامعہ احمدیہ انٹرنیشنل گھانا) ابن مکرم جہور احمد خدرون صاحب

٭…عزیزہ رومیسہ عثمان بھٹی بنت مکرم عثمان احمد بھٹی صاحب (جرمنی) ہمراہ مکرم ساغر محمود ملک صاحب (واقفِ نو) ابن مکرم میجر (ر) محمود احمد صاحب (اسلام آباد۔ یوکے)

٭…عزیزہ دانیہ احمد (واقفۂ نو) بنت مکرم ممتاز احمد صاحب (مانچسٹر۔ یوکے) ہمراہ مکرم کامران احمد طارق صاحب (واقفِ نو) ابن مکرم ملک طارق احمد صاحب (لندن۔ یوکے)

٭… عزیزہ امۃ الکافی (واقفۂ نو) بنت مکرم عبدالسلام صاحب ہمراہ مکرم مصور مبشر صاحب ابن مکرم شیخ مبشر احمد صاحب (لندن۔یوکے)

٭…عزیزہ امۃ الکافی بنت مکرم ناصر احمد صاحب ہمراہ مکرم محمد ہارون صاحب ابن مکرم محمد الیاس صاحب

اَللّٰھُمَّ اَیِّدْ اِمَامَنَا بِرُوْحِ الْقُدُسِ

وَ کُنْ مَعَہٗ حَیْثُ مَا کَانَ وَانْصُرْہُ نَصْرًا عَزِیْزًا

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button