مصروفیات حضور انور

امیر المومنین حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایّدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کی مصروفیات

مورخہ 20؍ تا 26؍ستمبر 2021ء کے دوران حضرت خليفۃ المسيح الخامس ايدہ اللہ تعاليٰ بنصرہ العزيز کي گوناگوں مصروفيات میںسے چند ايک کی جھلک ہديۂ قارئين ہے:

٭… 24؍ستمبر بروز جمعۃ المبارک: حضورِ انور ايدہ اللہ تعاليٰ بنصرہ العزیز نے آج مسجد مبارک، اسلام آباد ٹلفورڈ ميںخطبہ جمعہ ارشاد فرمايا جو ايم ٹي اے کے مواصلاتي رابطوں نيز يوٹيوب اور ديگر ميڈيا پليٹ فارمز کے ذريعہ ساري دنيا ميں سنا اور ديکھا گيا۔

حضورِانور نے اپنے خطبہ جمعہ میں آنحضرتﷺ کے عظیم المرتبت خلیفہ ٔراشد فاروقِ اعظم حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے اوصافِ حمیدہ کا تذکرہ فرمایا۔ نیز تین مرحومین مکرم چودھری سعید احمد لکھن صاحب (ریٹائرڈ سٹیشن ماسٹر حال مقیم کینیڈا)، مکرم شہاب الدین صاحب (نائب نیشنل امیر بنگلہ دیش) اور مکرم راؤل عبداللہ صاحب (ارجنٹائن کے ابتدائی مقامی احمدی) کا ذکرِ خیر فرمایا اور ان کی نماز ِجنازہ غائب پڑھائی۔

٭…25؍ستمبر بروز ہفتہ: آج نمازِ ظہر سے قبل ناصرات الاحمدیہ نائیجیریا کی حضورِ انور کے ساتھ آن لائن ملاقات تھی۔

٭…حضورِ انور نے آج نماز عصر کےبعد درج ذیل پانچ نکاحوں کا اعلان فرمایا اور ان کے بابرکت ہونے کے لیے دعا کروائی۔

٭…عزیزہ ماریہ بنت مکرم محمد اعظم صاحب ہمراہ مکرم رمیز احمد صاحب (مربی سلسلہ) ابن مکرم کبیر احمد صاحب

٭…عزیزہ نیرہ نور (واقفۂ نو) بنت مکرم نور اللہ صاحب (کینیڈا) ہمراہ مکرم عطاء المصور باری صاحب (متعلم جامعہ احمد یہ کینیڈا) ابن مکرم عبدالقادر باجوہ صاحب (کینیڈا)

٭…عزیزہ مِدحت فہیم بنت مکرم فہیم احمد صاحب ہمراہ مکرم سردار شاہد اکرم صاحب (واقفِ نو۔ شعبہ HR جماعت یوکے) ابن مکرم میاں فہیم الدین صاحب (لندن۔ یوکے)

٭…عزیزہ عائشہ خلیل (واقفۂ نو) بنت مکرم خلیل احمد صاحب (لندن۔ یوکے) ہمراہ مکرم حارث احمد عامر صاحب ابن مکرم ملک عبدالخبیر عامر صاحب (لندن۔ یوکے)

٭…عزیزہ ماریہ احمد بنت مکرم طاہر احمد صاحب مرحوم (بریڈفورڈ۔ یوکے) ہمراہ مکرم مبین الحق صاحب ابن مکرم فتح الحق صاحب (ہڈرزفیلڈ۔ یوکے)

٭…26؍ستمبر بروز اتوار: آج نمازِ ظہر سے قبل لجنہ اماء اللہ نائیجیریا (طالبات) کی حضورِ انور کے ساتھ آن لائن ملاقات تھی۔

٭…حضور انور نے آج پونے چار بجے لجنہ اماء اللہ برطانیہ کے نیشنل اجتماع 2021ء (منعقدہ 25و 26؍ستمبر 2021ء) کے اختتامی اجلاس سے آن لائن خطاب فرمایا جو ايم ٹي اے کے مواصلاتي رابطوں نيز يوٹيوب اور ديگر ميڈيا پليٹ فارمز کے ذريعہ ساري دنيا ميں سنا اور ديکھا گيا۔

اَللّٰھُمَّ اَیِّدْ اِمَامَنَا بِرُوْحِ الْقُدُسِ وَ کُنْ مَعَہٗ حَیْثُ مَا کَانَ وَانْصُرْہُ نَصْرًا عَزِیْزًا

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button