افریقہ (رپورٹس)

گنی بساؤ کے بافٹا ريجن میں ریجنل جلسہ کا انعقاد

(محمد احسن میمن۔ مبلغ انچارج جماعت احمدیہ گنی بساؤ)

اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم کے ساتھ جماعت احمدیہ گنی بساؤ کے ریجن بافٹا نے اپنا ریجنل جلسہ سالانہ مورخہ 31؍جولائی 2021ء بروز ہفتہ منعقد کرنے کی توفیق پائی۔ الحمدللہ

ریجنل جلسہ کا آغاز نماز تہجد، نماز فجر اور درس قرآن مجید سے کیا گیا۔ جلسہ کے پہلے اجلاس کا آغاز صبح 9بجے ہوا جس کی صدارت ریجنل پریذیڈنٹ محترم محمد بوارو صاحب نے کی۔ تلاوت قرآن کریم کے بعد قصیدہ حضرت مسیح موعود علیہ صلوٰۃ والسلام پیش کیا گیا۔ بعد ازاں صدر مجلس نے افتتاحی تقریر کی جس میں انہوں نے مہمانوں کو خوش آمدید کہا اور جلسہ کی برکات اور اہمیت پر بھی روشنی ڈالی۔

اس کے بعد دو تقاریر مندرجہ ذیل عناوین پر کی گئیں: 1۔ سیرت خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وسلم۔ 2۔وفات مسیح ناصری اور آمد حضرت مسیح موعود علیہ السلام۔

اس اجلاس کے بعد نماز ظہر وعصر ادا کی گئیں اور نمازوں کے بعد مہمانوں کو ظہرانہ پیش کیا گیا۔

ریجنل جلسہ کے دوسرے اجلاس کا آغاز 3:30بجے ہوا۔ جس کی صدارت خاکسار (مبلغ انچارج گنی بساؤ) نے کی۔ اجلاس کا آغاز تلاوت قرآن کریم اور نظم سے کیا گیا۔

غیر از جماعت مہمان اور ان کے تاثرات: جلسہ میں ریجنل گورنر محترم کبا سامبو صاحب، ریجنل چیف اور مختلف مساجد کے غیر از جماعت اماموں نے بھی جلسہ میں شمولیت اختیار کی۔

گورنر صاحب اور علاقے کے چیف نے اپنے تاثرات میں جماعت احمدیہ کی خدمات کو سراہا اور کہا کہ جماعت احمدیہ ہمیشہ خدمت انسانیت کے کاموں میں اپنا قدم آگے رکھتی ہے جو کہ ہر مذہب کی بنیادی تعلیمات کا حصہ ہے۔ اللہ تعالیٰ آپ کو ان تمام خدمات کا اجر عظیم عطا فرمائے۔ آمین

مہمانان کے تاثرات کے بعد ’اسلام میں مالی قربانی کی اہمیت‘ کے عنوان پر تقریر کی گئی۔ جلسہ کی اختتامی تقریر میں خاکسار نے جلسہ سالانہ کے مقاصد اور خلافت کے ساتھ پختہ تعلق قائم کرنے اور تقویٰ کے اعلیٰ معیار قائم کرنے کی طرف توجہ دلائی۔ جلسہ کا اختتام دعا سے کیا گیا۔

جلسہ کی کارروائی ریجنل ریڈیو پر بھی نشر کی گئی۔ جس کی مدد سےعلاقہ کے دور دراز علاقوں میں بھی جلسہ کی کارروائی کو سنا گیا۔ الحمدللہ۔ 250سے زائد احبابِ جماعت جلسہ میں شامل ہوئے۔ الحمدللہ

اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ ہم سب پیارے آقا کی تمام ہدایات پر کما حقہ عمل کرنے والےاور خلافت سے پختہ تعلق قائم کرنے والے ہوں۔ آمین یا رب العالمین

(رپورٹ: محمد احسن میمن۔ مشنری انچارج گنی بساؤ)

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button