اطلاعات و اعلانات

مدرسۃ الحفظ گھانا کے ایک طالبعلم کا اعزاز۔ تکمیل حفظ قرآن

مکرم حافظ مبشر احمد جاوید صاحب مربی سلسلہ انچارج مدرسۃ الحفظ گھانا تحریر کرتے ہیں کہ خدا تعالیٰ کے فضل سے مورخہ 20؍اگست 2021ء مدرسۃ الحفظ گھانا کے ایک طالب علم عزیزم خالد جیامفی ابن مکرم عبدالرحمٰن صاحب نے تکمیل حفظ القرآن کی سعادت حاصل کی ۔ اللہ تعالیٰ عزیزم کے لیے یہ اعزاز مبارک فرمائے۔ آمین

خالد جیامفی

عزیزم نے یکم ستمبر 2017ء کو حفظ شروع کیا اور 20 اگست2021ءکو تین سال ، گیارہ ماہ اور بیس دن میں قرآن کریم کا حفظ مکمل کیا ۔ الحمد للہ

اس طالب علم کا تعلق اشانٹی ریجن گھانا سے ہے ۔ اس طالب علم کو مدرسۃ الحفظ بھجوانے سے قبل قرآن کریم ناظرہ پڑھانے کی سعادت محترمہ حاجیہ حنا احمد جبریل اہلیہ محترم حافظ احمد جبریل سعید صاحب کو ملی ۔

گھانا میں مدرسۃ الحفظ یکم مارچ 2005ء سے قائم ہے۔ اب تک اس ادارے سے 68 طلباء مکمل قرآن کریم حفظ کر چکے ہیں۔ اس وقت مزید 21 طلباء قرآن کریم حفظ کر رہے ہیں ۔

احبابِ جماعت کی خدمت میں دعا کی درخواست ہے کہ اللہ تعالیٰ تمام طلباء کو مکمل قرآن کریم حفظ کرنے، اسے ہمیشہ یاد رکھنے اور دوسروں کو سکھانے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button