مصروفیات حضور انور

امیر المومنین حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایّدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کی مصروفیات

مورخہ 16 تا 22؍اگست 2021ء کے دوران حضرت خليفۃ المسيح الخامس ايدہ اللہ تعاليٰ بنصرہ العزيز کي گوناگوں مصروفيات میںسے چند ايک کی جھلک ہديۂ قارئين ہے:

٭… 20؍اگست بروز جمعۃ المبارک: حضورِ انور ايدہ اللہ تعاليٰ بنصرہ العزیز نے آج مسجد مبارک، اسلام آباد ٹلفورڈ ميںخطبہ جمعہ ارشاد فرمايا جو ايم ٹي اے کے مواصلاتي رابطوں نيز يوٹيوب اور ديگر ميڈيا پليٹ فارمز کے ذريعہ ساري دنيا ميں سنا اور ديکھا گيا۔

حضور انور نے اپنے خطبہ جمعہ میں آنحضرتﷺ کے عظیم المرتبت خلیفہ ٔراشد فاروق اعظم حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے اوصافِ حمیدہ کا تذکرہ فرمایا۔ نیز تین مرحومین کا ذکر خیر فرمایا اور ان کی نماز جنازہ غائب پڑھائی۔

٭…21؍اگست بروز ہفتہ: آج نمازِ ظہر سے قبل جرمنی کے (سکول میں پڑھنے والے) خدام کی حضورِ انور کے ساتھ آن لائن ملاقات تھی۔

٭…حضور انور نے آج نماز عصر کےبعد درج ذیل آٹھ نکاحوں کا اعلان فرمایا اور ان کے بابرکت ہونے کے لئے دعا کروائی:

٭…عزیزہ صادقہ کوکب تارنتسر بنت مکرم ولید طارق تارنتسر صاحب (امیر جماعت سوئٹزرلینڈ) ہمراہ مکرم رانا شیراز احمد صاحب (مربی سلسلہ۔ جرمنی) ابن مکرم رانا عبدالجبار صاحب (جرمنی)

٭…عزیزہ ماریہ عودہ (واقفۂ نو) بنت مکرم عبدالقادر عودہ صاحب (واقفِ زندگی۔ کینیڈا) ہمراہ مکرم حسّان احمد صاحب (فارغ التحصیل جامعہ احمدیہ یوکے) ابن مکرم مبارک احمد ظفر صاحب (ایڈیشنل وکیل المال یوکے)

٭…عزیزہ صائمہ احمد (واقفۂ نو) بنت مکرم وسیم احمد سروعہ صاحب (مبلغ سلسلہ۔ مقدونیہ) ہمراہ مکرم عمار احمد صاحب ابن مکرم امتیاز احمد صاحب (جرمنی)

٭…عزیزہ فریحہ صدف بنت مکرم نسیم احمد صاحب ہمراہ مکرم مستجاب احمد صاحب (مربی سلسلہ) ابن مکرم عبدالحق صاحب

٭…عزیزہ عالیہ علی بنت مکرم علی احمد صاحب ہمراہ مکرم فاتح احمد مجیب صاحب ابن مکرم عبدالماجد خان صاحب

٭…عزیزہ انعم خان بنت مکرم ناصر محمود خان صاحب (جرمنی) ہمراہ مکرم وجیہ رانا صاحب (واقفِ نو) ابن مکرم ذکاء رانا صاحب (جرمنی)

٭…عزیزہ الماس محمود بنت مکرم ساجد محمود صاحب (فارنبرا۔ یوکے) ہمراہ مکرم مرزا مباہل ماجد صاحب (واقفِ نو۔ رومانیہ) ابن مکرم مرزا عبدالماجد صاحب (جرمنی)

٭…عزیزہ انعم عامر احمد بنت مکرم عامر داؤد احمد صاحب (بلیک برن۔ یوکے) ہمراہ مکرم ارسلان عرفان احمد صاحب ابن مکرم عرفان داؤد احمد صاحب (لندن۔ یوکے)

٭…22؍اگست بروز اتوار: آج نمازِ ظہر سے قبل جرمنی کے (یونیورسٹی میں پڑھنے والے) خدام کی حضورِ انور کے ساتھ آن لائن ملاقات تھی۔

اَللّٰھُمَّ اَیِّدْ اِمَامَنَا بِرُوْحِ الْقُدُسِ وَ کُنْ مَعَہٗ حَیْثُ مَا کَانَ وَانْصُرْہُ نَصْرًا عَزِیْزًا

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button