خطاب حضور انور

امیر المومنین حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایّدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کا جلسہ سالانہ برطانیہ کے دوسرے روز بعد دوپہر کے اجلاس سے بصیرت افروز خطاب

اللہ تعالیٰ کے فضل سے امسال اب تک بیعتوں کی تعداد 1 لاکھ 25 ہزار 221 ہے

اس سال دنیا بھر میں پاکستان کے علاوہ جو نئی جماعتیں قائم ہوئی ہیں ان کی تعداد 403 ہے

829نئے مقامات پر پہلی بار احمدیت کا پودا لگا

دورانِ سال لندن سے 30ممالک کو60 زبانوں میں 75 ہزار 745 سے زائد تعداد میں کتب دنیا بھجوائی گئیں

69 لاکھ 84 ہزار لیف لیٹس تقسیم ہوئے۔اور اس کے ذریعہ سے 1کروڑ 68 لاکھ سے زائد افراد تک پیغام پہنچا

جلسہ سالانہ کے تیسرے اجلاس کا باقاعدہ آغاز حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کی آمد سے ہوا۔ ایم ٹی اے کی سکرین پر پانچ بج کر پانچ منٹ پر حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کا قافلہ نمودار ہوا۔ حضور انورایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز پانچ بج کر آٹھ منٹ پر مردانہ پنڈال میں رونق افروز ہوئے۔ اجلاس کی کارروائی کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن کریم سے ہوا۔مکرم محمداحمدوردی صاحب نے سورۃ الصف کی آیات8تا14کی تلاوت کی اور اس کا تفسیر صغیر سے اردو ترجمہ بھی پیش کیا۔ بعد ازاں مکرم رانا محمود الحسن صاحب نے حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام کے منظوم کلام

’’اے خدا اے کارساز و عیب پوش و کردگار

اے مِرے پیارے مرے محسن مرے پروردگار‘‘

میں سے منتخب اشعار ترنم کے ساتھ پڑھ کر سنائے۔

پانچ بج کر چھبیس منٹ پر حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ کہا اور پھر اپنے خطاب کا آغاز فرمایا۔

تشہد، تعوذ اور سورۂ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا:

آج کے دن دوران سال جو کام ہوئے ہوتے ہیں ، جو اللہ تعالیٰ کے افضال ہیں ان کا ذکر ہوتا ہے۔

نئی جماعتوں کا قیام

اللہ تعالیٰ کے فضل سے اس سال دنیا بھر میں پاکستان کے علاوہ جو نئی جماعتیں قائم ہوئی ہیں ان کی تعداد 403 ہے۔ ان نئی جماعتوں کے علاوہ 829نئے مقامات پر پہلی بار احمدیت کا پودا لگا ہے۔ اس کے بعد حضور انور نے نئے مقامات میں پہلی بار احمدیت کے نفوذ کے حوالے سے ممالک کی فہرست، اور نئی جماعتوں کی تعداد کا تذکرہ فرمایا۔ اس حوالہ سےحضور انورنے بعض ایمان افروز واقعات بیان فرمائے۔

نئی مساجد کی تعمیر اور جماعت کو عطا ہونے والی مساجد

حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے فرمایا کہ 135نئی مساجد ہیں اور76 بنی بنائی عطا ہوئی ہیں۔ اُن کی مجموعی تعداد211ہے۔ اس کے بعد حضور انور نے بعض ممالک میں مساجد کی تعمیر کی تفصیل بیان فرمائی ۔ اس میں بیلیز میں جماعت کی پہلی مسجد کی تعمیر کے حوالے سے حضو ر انور نے کچھ تفصیل بیان فرمائی۔ اسی طرح امریکہ میں زائن میں جماعت امریکہ کا مسجد بنانے کے منصوبے کے حوالے سے کچھ تفصیل بیان فرمائی۔ یہ مسجدانشاء اللہ لجنہ اماء اللہ امریکہ کے چندوں سے تعمیر ہو گی۔ بعد ازاں حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے مساجد کی تعمیر کے سلسلے میں بعض ایمان افروز واقعات کا ذکر فرمایا۔

مسجد کی تعمیر میں رکاوٹوں اور مخالفت کے حوالہ سے حضور انور نے ایک واقعات سنائے۔

مشن ہاؤسز اور تبلیغی مراکز میں اضافہ

حضور انور نے فرمایا کہ اللہ تعالیٰ کے فضل سے دورانِ سال مشن ہاؤسز میں 123کا اضافہ ہوا ہے۔

مشن ہاؤسز اور تبلیغی سنٹرز کے قیام کے حوالہ سے پہلے نمبر پر گھانا ہے جہاں امسال 16مشن ہاؤسز کا اضافہ ہواہے۔

حضور انور نے میسیڈونیاکے پہلے مشن ہاؤس کی تعمیر کاتفصیل سے ذکر فرمایا۔

اس کے بعد حضور انور نے رقیم پریس فارنہم اور اس کے زیر انتظام دنیا بھر میں پریسز کا ذکر فرمایا اور اس کی تفصیلات بیان فرمائیں۔

وکالت تصنیف یوکے

قرآن کریم

اللہ تعالیٰ کے فضل سے دورانِ سال قرآن کریم کا اٹالین ترجمہ طبع ہو چکا ہے۔ اس ترجمہ کی تیار ی میں جماعت کینیڈا اور اٹلی نے بہت محنت کی ہے۔

حضور انور نے روحانی خزائن کے نئے سیٹ کا تذکرہ فرمایا۔ اس کے بعد حضور انور نے حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ و السلام کی کتب پڑھنے کے بعد غیروں کے تاثرات بیان فرمائے۔

وکالت اشاعت (طباعت)

92 ممالک سے موصولہ رپورٹ کے مطابق دورانِ سال 384مختلف کتب، پمفلٹ اور فولڈرز وغیرہ 39 زبانوں میں 36لاکھ 88 ہزار 960کی تعداد میں طبع ہوئے۔

رپورٹ وکالت اشاعت (ترسیل)

دورانِ سال لندن سے 30ممالک کو60 زبانوں میں 75 ہزار 745 سے زائد تعداد میں کتب بھجوائی گئیں۔

جماعتوں میں ریجنل اور مرکزی لائبریری

دنیاکے 90ممالک میں اب تک591سے زائد ریجنل اور مرکزی لائبریریوں کا قیام ہوچکا ہے۔ جن کے لیے لندن اور قادیان سے کتب بھجوائی گئیں۔

لیف لیٹس اور فلائرز کی تقسیم

حضورِ انور نے فرمایا: دورانِ سال 69 لاکھ 84 ہزار لیف لیٹس تقسیم ہوئے۔اور اس کے ذریعہ سے ایک کروڑ 68 لاکھ سے زائد افراد تک پیغام پہنچا۔ اس کے بعد اس منصوبے کے تحت سب سے اچھا کام کرنے والے ممالک کی فہرست حضور انور نے پڑھ کر سنائی۔

عربی ڈیسک

حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ 13کتب پرنٹنگ کے لیے بھجوائی گئیں۔

اس کے بعد حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے رشین ڈیسک، فرینچ ڈیسک، بنگلہ ڈیسک، چینی ڈیسک، انڈونیشین ڈیسک، ترکش ڈیسک، سواحیلی ڈیسک، سپینش ڈیسک کی کارکردگی کا ذکر فرمایادورانِ سال اللہ تعالیٰ کے فضل سے پریس اینڈ میڈیا ٹیم کو 102 خبریں اور مضامین شائع کروانے کی توفیق ملی ہے۔ اس کے ذریعہ سے ایک محتاط اندازے کے مطابق 2کروڑ سے زائد افراد تک جماعت کا پیغام پہنچا۔

الاسلام ویب سائٹ

قرآنِ کریم سرچ کی نئی ویب سائٹ OpenQuran. com کا آغاز ہوا اور جلسہ سالانہ یوکے پر اس کے دوسرے ورژن کا بھی افتتاح کیا جارہا ہے۔

الاسلام پر قرآنِ کریم پڑھنے اور سننے کے لیے جدید دیدہ زیب ReadQuran.app کا اجرا ہوا۔

انگریزی زبان میں 316 اور اردو زبان میں ایک ہزار کتب ویب سائٹ پر دستیاب ہیں۔

انگریزی زبان میں 6 نئی کتب Apple, Google, Amazon پر شائع کی گئی ہیں۔ اب تک کل 71 کتب ان پلیٹ فارمز پر شائع ہو چکی ہیں۔

اردو اور انگریزی میں 10 نئی آڈیو کتب تیار کی گئی ہیں۔ اس طرح اب تک اردو میں 77 اور انگریزی میں 40 کتب کی آڈیو فائلز تیار ہو چکی ہیں۔

حضورِ انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہِ العزیز کے خطباتِ جمعہ کل 20زبانوں میں آڈیو اور ویڈیو میں دستیاب ہیں۔

ایم ٹی اے انٹرنیشنل

ایم ٹی اے انٹرنیشنل کے چینلز اور اس میں رواں ترجمے کی زبانوں کی تعداد کا حضور انور نے ذکر فرمایا۔

ایم ٹی اے افریقہ کے سٹوڈیوز کے حوالے سے حضور انور نے بتایا کہ ان کی تعداد 11ہو چکی ہے۔

دیگر ٹی وی ، ریڈیو پروگرام

ایم ٹی اے انٹرنیشنل کی 24 گھنٹے کی نشریات کے علاوہ 69 ممالک میں ٹی وی اور ریڈیوچینلز پر بھی جماعت کو اسلام کا پُرامن پیغام پہنچانے کی توفیق ملی۔امسال 5 ہزار 68 ٹی وی پروگراموں کے ذریعہ ایک ہزار 877 گھنٹے وقت ملا۔اسی طرح جماعتی ریڈیو سٹیشنز کے علاوہ مختلف ممالک میں ریڈیو سٹیشنز پر 47 ہزار 800 گھنٹے پر مشتمل پروگرام نشر ہوئے۔ ٹی وی اور ریڈیو کے ان پروگراموں کے ذریعہ محتاط اندازے کے مطابق 33کروڑ سے زائد افراد تک پیغام پہنچا۔

اس کے بعد حضور انور نے ریڈیو کے ذریعہ قبول احمدیت کےواقعات سنائے۔ اور فرمایا کہ اس کے ذریعہ لوگوں کی اچھی تربیت ہوتی ہے۔

تحریکِ وقفِ نو

اللہ تعالیٰ کے فضل سے اس وقت دنیا بھر میں واقفینِ نو کی کل تعداد 75 ہزار 522 ہے۔ جس میں 44 ہزار 697 لڑکے اور 30 ہزار 825 لڑکیاں ہیں۔ جبکہ امسال نئے درج ہونے والے واقفینِ نو کی تعداد 2856 ہے۔

پندرہ سال سے زائد عمر کے واقفینِ نو کی تعداد 34ہزار 622ہے، جس میں لڑکے 22ہزار سے اوپر اور لڑکیاں 12ہزارسے اوپر ہیں۔

اس کے بعد حضور انور نے مخزن تصاویر،ریویو آف ریلیجنز،الفضل انٹرنیشنل،اخبارالحکم، احمدیہ آرکائیو اینڈ ریسرچ سینٹر،انٹرنیشنل عربک انگلش ٹرانسلیشن ڈیسک، مرکزی شعبہ آئی ٹی،مرکزی شعبہ اے ایم جے، IAAAEمجلس نصرت جہاں،انصار اللہ یوکے کےتحت برکینا فاسو میں آئی کلینک، ہیومینٹی فرسٹ کی کارگزاری مختصر بیان فرمائی۔

اس کے بعد حضور انور نے نو مبائعین سے رابطوں کی بحالی اور ان کے لیے تربیتی پروگراموں کا ذکر فرمایا۔

امسال ہونے والی بیعتیں

اللہ تعالیٰ کے فضل سے امسال اب تک بیعتوں کی تعداد ایک لاکھ 25 ہزار 221 ہے۔ گزشتہ سال کی نسبت 13 ہزار 42 کا اضافہ ہے۔

حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نےان ممالک میں سے بعض کے نام پڑھ کر سنائے جن میں امسال بیعتیں ہوئیں۔ بیعتوں کے ضمن میں بعض ایمان افروز واقعات بیان فرمائےجن میں رؤیائے صادقہ کے ذریعہ ،مخالفین کے پراپیگنڈا کے نتیجے میں بیعتوں کے واقعات شامل تھے۔

اس کے بعد احمدیت قبول کرنے کے بعد غیر معمولی تبدیلی پیدا ہونے کے حوالہ سے حضور انور نے ایک واقعہ سنایا۔

حضور انور نے فرمایاکہ خطبات سن کر بھی بہت سارے لوگوں میں تبدیلیاں پیدا ہوئی ہیں۔

مخالفین کے بد انجام کا تذکرہ کرتے ہوئے حضورانور نے فرمایا کہ وہ انجام خود ہی دیکھ لیتے ہیں۔قبولیت دعا کے بھی بہت سے واقعات ہیں۔ حضور انور نے گوئٹے مالا کا ایک واقعہ سنایا۔

حضور انور نے فرمایا کہ غیروں کے تاثرات بھی مختلف تقریبات کے موقع پر ہوتے ہیں۔ اس حوالہ سے حضور انور نے کینیڈا، آسٹریلیااور کبابیر کاایک ایک واقعہ سنایا۔

آخر پر حضورانور نے حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ و السلام کا ایک اقتباس پڑھ کر سنانے کے بعد دعا ئیہ کلمات سے اپنے خطاب کا اختتام فرماتے ہوئے تمام افراد کو السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ کا تحفہ عنایت فرمایا۔

٭…٭…٭

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button