امریکہ (رپورٹس)کچھ جامعات سے

آن لائن سالانہ تقریب تقسیم انعامات جامعہ احمدیہ کینیڈا و حفظ القرآن سکول کینیڈا برائے تعلیمی سال 2019ء تا2021ء

محض اللہ تعالیٰ کے فضل اور حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کی ہدایات، راہنمائی اور دُعاؤں کے طفیل جامعہ احمدیہ کینیڈا پھل پھول رہا ہے۔ الحمد للہ 

جامعہ احمدیہ کینیڈا میں اس وقت کینیڈا کے علاوہ 12 ممالک امریکہ، میکسیکو، آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، جاپان، فجی، سپین، انڈونیشیا، ملائشیا، ایران، ماریشس اور ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوبیگو سے تعلق رکھنے والے کل 109 طلباء زیر تعلیم ہیں۔

 کورونا وباء کے پیشِ نظر، جامعہ احمدیہ کینیڈا  کا یہ سال دیگر سالوں کی نسبت منفرد رہا اور حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ کی رہنمائی اور دعاؤں کی بدولت جامعہ احمدیہ کی تعلیمی اور تدریسی سرگرمیاں مارچ 2020ء کی موسم بہار کی تعطیلات کے بعد سے آن لائن  جاری رہیں۔ 

مجلسِ علمی کے ممبران

جامعہ احمدیہ کینیڈا میں جہاں تعلیمی اور تدریسی سرگرمیاں سارا سال جاری رہتی ہیں وہاں بہت سا وقت غیر نصابی سرگرمیوں کے لیے مختص ہے جن کے ذریعے طلباء کی صلاحیتوں کو اُجاگر اور صیقل کرنے کی کوشش کی جاتی ہے۔ یہ غیر نصابی سرگرمیاں مجلسِ علمی کے تحت منعقد کی جاتی ہیں۔ چنانچہ تعلیمی سال کے آغاز میں مجلسِ علمی کے سیکرٹریان مقرر کیے جاتے ہیں۔ مجلسِ علمی کے نگران مکرم سہیل احمد ثاقب صاحب (استاد جامعہ احمدیہ کینیڈا) ہیں۔ اور امسال نائب نگران مجلسِ علمی عزیزم عاطر مجتبیٰ خان صاحب (درجہ خامسہ) مقرّر ہوئے۔ دیگر سیکرٹریان کے نام مع شعبہ جات و انچارج شعبہ جات درج ذیل ہیں:

ٹوٹوریل گروپس

غیر نصابی سرگرمیوں کو مؤثر طریق پرادا کرنے اور طلباء کے اندر مسابقت کی رُوح پیدا کرنے کی غرض سے جامعہ احمدیہ کے طلباء کو چار گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔ ہرگروپ کا نگران جامعہ احمدیہ کا ایک استاد اور سیکریٹری طالب علم ہوتا  ہے۔ ان گروپس کے اسماء مع نگران اساتذہ درج ذیل ہیں:

امانت: مکرم آصف احمد خان صاحب

دیانت :مکرم عبد النور عابد صاحب

شجاعت: مکرم  حافظ ھبة الرحمٰن صاحب

رفاقت: خاکسار (فرحان حمزہ قریشی)

مساعی مجلسِ علمی

مجلس علمی کے شعبہ علمی مقابلہ جات کے تحت تعلیمی سال 2019 ۔ 2021 کے دوران مندرجہ بالا  گروپس کے درمیان کل 19علمی مقابلہ جات کروائے گئے۔ جن میں 15 انفرادی جبکہ 4 اجتماعی مقابلہ جات شامل ہیں۔

اسی طرح مجلس علمی کے شعبہ ارشاد کے تحت دوران سال جامعہ احمدیہ میں سیرت النبی ﷺ، یوم پیشگوئی مصلح موعودؓ، یوم مسیح موعود اور یوم خلافت کی مناسبت سے جلسوں کا انعقاد کیا جاتا رہا۔ اسی طرح  مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے ماہرین کوبغرض لیکچر جامعہ میں مدعو کیا گیا۔

شعبہ سیمینارز کے تحت درجہ خامسہ کے طلباء کو مختلف موضوعات پرکی گئی اپنی  تحقیق جامعہ کے طلباء اور اساتذہ  کے سامنے پیش کرنے کی توفیق ملتی رہی۔ 

شعبہ اشاعت کے تحت ایک نیوز لیٹر (Newsletter) تیارکیا جاتا ہے جو بذریعہ ای میل کینیڈا کے واقفینِ نو بچوں اور دیگر احباب کو بھیجا جاتا ہے۔ 

اُردو اور عربی زبان کو بہتر کرنے کی غرض سے درجہ ممہدہ اور اولیٰ کے طلباء  کے لیے  ہر سال ان دونوں زبانوں کے لیے  کیمپ کا اہتمام کیا جاتا ہےجن میں طلباء اردو اور عربی زبان  کو بہتر کرنے کی مشق کرتے  ہیں۔ اس سال یہ کیمپ ورچوئل منعقد کئے گئے۔

سالانہ تقریب تقسیم انعامات

 کورونا وبا کے پیش نظر، گذشتہ سال تقریبِ تقسیم انعامات نہ ہو پائی تھی لہٰذا امسال مورخہ 29؍مئی 2021ء بروز ہفتہ یہ تقریب virtually منعقد ہوئی۔ جس میں مکرم و محترم ملک لال خان صاحب امیر جماعت احمدیہ کینیڈا نے بطور مہمانِ خصوصی تقریب کی صدارت کی۔ اس تقریب میں جامعہ احمدیہ کے تعلیمی سال 2019ء۔2020ء اور 2020ء۔2021ء کے دوران ہونے والے علمی مقابلہ جات اورجامعہ کی تدریس میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلباء کے ناموں کا اعلان کیا گیا۔ علاوہ ازیں اس تقریب میں حفظ القرآن سکول کینیڈا کے سالانہ علمی مقابلہ جات میں نمایاں پوزیشنز حاصل کرنے والے طلباء کے ناموں کا اعلان بھی کیا گیا۔

تقریب کا آغاز تلاوتِ قرآنِ کریم سے ہؤا جو عزیزم منصف انعام  (متعلم حفظ القرآن سکول) نے پیش کی۔  تلاوت کے بعد حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے منظوم کلام میں سے چند اشعارعزیزم صہیب احمد (متعلم درجہ رابعہ) نے ترنّم سے پڑھ کر سنائے۔ اس کے بعد مجلس علمی کے نائب نگران عزیزم عاطر مجتبیٰ خان نے جامعہ احمدیہ کینیڈا کی غیر نصابی سرگرمیوں کی سالانہ رپورٹ پیش کی جبکہ مکرم حافظ مجیب احمد (استاد حفظ القرآن سکول) نے حفظ القرآن سکول کی سالانہ رپورٹ پیش کی۔ یہاں یہ بیان کرتے چلیں کہ حفظ القرآن سکول کینیڈا مغربی ممالک میں قائم ہونے والا سب سے پہلا مدرستہ الحفظ ہے۔ 2011ء میں اس کا افتتاح ہوا اور پچھلے گیارہ سالوں میں اللہ تعالیٰ کے فضل سے کُل پچاس (50) حفّاظ تیار ہوئے ہیں۔ فالحمد للہ

ان سالانہ رپورٹس کے پیش ہونے کے بعد جامعہ احمدیہ اور حفظ القرآن سکول کینیڈا کے علمی مقابلہ جات   اور تدریس میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلباء کے اسماء کا اعلان ہوا۔

سال 2019ء-2020ء میں علمی مقابلہ جات میں اوّل آنے والا گروپ ’’دیانت‘‘  تھا جس کے نگران مکرم عبد النور عابد صاحب ہیں جبکہ سال 2020ء- 2021ء کے علمی مقابلہ جات میں اوّل پوزیشن ’’امانت ‘‘ گروپ نے حاصل کی جس کے نگران مکرم آصف احمد خان صاحب ہیں۔  

ان اعلانات کے بعد مکرم امیر صاحب جماعت کینیڈا نے اختتامی خطاب کیا جس میں آپ نے طلباء جامعہ احمدیہ کو اللہ تعالیٰ سے زندہ تعلق قائم کرنے کی تلقین کی۔ آخر پر مکرم مولانا داؤد احمد حنیف صاحب پرنسپل جامعہ احمدیہ کینیڈا نے اختتامی کلمات  پیش کئے۔

یہ تاریخی آن لائن تقریب دعا کے ساتھ اختتام پذیر ہؤا جو مکرم امیر صاحب نے کروائی۔

آخر پر دُعا کی درخواست ہے کہ اللہ تعالیٰ طلباء و اساتذہ جامعہ احمدیہ کو  اپنی رضا کی راہوں پر چلائے اور ہمیں اپنے پیارے امام  حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایّدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کی خواہشات اورتوقعات کے مطابق اپنے فرائض اداکرنے کی توفیق عطافرماتارہے۔ آمین 

(رپورٹ: فرحان حمزہ قریشی۔ استاد جامعہ احمدیہ کینیڈا، انچارج شعبہ اشاعت)

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button