افریقہ (رپورٹس)

ہیومینٹی فرسٹ لائبیریا کی سرگرمیاں

(مرزا عمر احمد۔ مبلغ انچارج مونسراڈو کاؤنٹی، لائبیریا)

اللہ تعالیٰ کے بندوں کا یہ خاصہ ہوا کرتا ہے کہ وہ بلا تفریق مذہب و ملت اوررنگ و نسل خدمت خلق میں ہمہ تن مصروف رہتے ہیں۔ اسی طرح کی ایک مثال حال ہی میں دیکھنے میں آئی جب مغربی افریقہ کے ملک لائبیریا میں کورونا کی وبا نے زور پکڑا اور گورنمنٹ کو ویکسین ملنا موصول ہوئی تو پاکستانی، بھارتی، لبنانی اور بنگالی کمیونٹی سے تعلق رکھنے والی ایک کثیر تعداد ایسی تھی جو ویکسین لگوانے کے خواہاں تھی۔ لہٰذا ویکسین لگانے کا مرحلہ شروع کیا گیا اور جگہ کا تعین سکھ کمیونٹی کے مذہبی مقام گردوارہ میں ہوا جبکہ اندرونی انتظامات کی ڈیوٹی ہیومینٹی فرسٹ لائبیریا کے ذمہ لگائی گئی۔

چنانچہ چیئرمین ہیومینٹی فرسٹ ڈاکٹرعبدالحلیم صاحب نے فوراً اپنی ٹیم تشکیل دی اور کل چار ڈاکٹرز اور متعدد احمدی خدام نے گردوارہ صاحب کا کنٹرول سنبھال لیا۔ جس میں گیٹ پر ڈیوٹی سے لیکر کھانے کی تقسیم اور ویکسین لگانے تک کے تمام کام ڈاکٹرصاحبان اور احمدی خدام نے بہت احسن طریق پر سرانجام دیئے اور الحمد للہ کوئی ایسا ناخوشگوار واقعہ سامنے نہیں آیا جس کی وجہ سے کام میں تاخیر پیش آئی ہو۔

ویکسین لگانے کی یہ مہم دو ماہ تک جاری رہی۔ ہر اتوار کو ویکسین لگائی جاتی رہی اور اب تک تقریباً 2000 افراد کو ویکسین لگائی جاچکی ہے۔ گورنمنٹ کی جانب سے مزید ویکسین ملنے پر یہ سلسلہ یونہی جاری رہے گا۔ انشاءاللہ

یہاں یہ بات بھی قارئین کی دلچسپی کا باعث ہوگی کہ ویکسین کی مہم لائبیریا کے کیپیٹل منروویہ میں شروع کی گئی جہاں جماعت احمدیہ کے دو کلینک اور ایک ڈینٹل کلینک جاری ہیں۔ ڈاکٹر صاحبان صبح کلینک کے بعد اپنا اضافی وقت اس مہم پر باقاعدگی سے خدمت انسانیت کے لئے دیتے رہے۔ اللہ تعالیٰ تمام ڈاکٹرز اور خدام کو جزائے خیر عطا کرے اور جماعت احمدیہ کو حقیقی خدمت انسانیت کی مزید توفیق عطا کرتا چلا جائے۔ آمین

(رپورٹ: مرزا عمر احمد۔ مبلغ سلسلہ جماعت احمدیہ منروویہ لائبیریا)

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button