یورپ (رپورٹس)

مجلس انصار اللہ سوئٹزر لینڈ نے ہزاروں فیس ماسک اور ہینڈ سینیٹائزر تقسیم کئے

(صباح الدین بٹ۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل سوئٹزرلینڈ)

مکرم محمود الرحمٰن انور صاحب قائد ایثار مجلس انصار اللہ سوئٹزرلینڈ تحریر کرتے ہیں کہ

حضرت مسیح موعودؑ نے ہمدردیٔ خلق کو شرائط بیعت کا حصہ قرار دیا ہے،  خدمتِ خلق کے اسی جذبہ سے سرشارمجلس انصار اللہ سوئٹزر لینڈ Covid19کی وبا میں خدمت کی توفیق پا رہی ہے۔

اللہ تعالیٰ کے فضل سے ماہ مئی 2021ء میں مکرم ملک عارف محمود صاحب صدر مجلس انصار اللہ، مکرم اویس طاہر صاحب نائب صدر اور مکرم کامران قیصر صاحب زعیم مجلس نوشاتل نے علاقے کے تین ہسپتالوں کینٹونل ہسپتالHospital Neuchatel (Chaux-de-fonds)، Flensimonk Hospital، Providence Hospital  اور دو رفاعی تنظیموں Caritas اور Red Crass کو ہزاروں Face Mask اور سینکڑوں Hand Sanitizer کی بوتلیں بطور تحفہ پیش کیں۔ جنہیں تمام اداروں کے افسران نے شکریہ کے ساتھ قبول کیا اور مجلس انصار اللہ کے خدمت کے جذبہ اور کاوش کو سراہا۔

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button