کلام امام الزمان علیہ الصلاۃ والسلام

جماعت احمدیہ کی ترقی کی پیشگوئی

حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام فرماتے ہیں کہ

اے مخالف مولویو! اور سجادہ نشینو!! یہ نزاع ہم میں اور تم میں حد سے زیادہ بڑھ گئی ہے۔ اور اگرچہ یہ جماعت بہ نسبت تمہاری جماعتوں کے تھوڑی سی اور فِئَہ قَلِیْلَہ ہے۔ اور شاید اِس وقت تک چار ہزار پانچ ہزار سے زیادہ نہ ہو گی تاہم یقینا ًسمجھو کہ یہ خدا کے ہاتھ کا لگایا ہوا پودا ہے۔ خدا اس کو ہرگز ضائع نہیں کرے گا ۔وہ راضی نہیں ہو گا جب تک کہ اس کو کمال تک نہ پہنچا دے ۔اور وہ اس کی آبپاشی کرے گا اور اس کے گرد احاطہ بنائے گا۔ اور تعجّب انگیز ترقیات دے گا۔ کیا تم نے کچھ کم زور لگایا؟ پس اگر یہ انسان کا کام ہوتا تو کبھی کا یہ درخت کاٹا جاتا۔اور اس کا نام و نشان باقی نہ رہتا۔

(انجام آتھم، روحانی خزائن جلد 11صفحہ 64)

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button