مصروفیات حضور انور

امیر المومنین حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایّدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کی مصروفیات

مورخہ 07؍تا 13؍جون 2021ء کے دوران حضرت خليفۃ المسيح الخامس ايدہ اللہ تعاليٰ بنصرہ العزيز کي گوناگوں مصروفيات میںسے چند ايک کی جھلک ہديۂ قارئين ہے:

٭…مورخہ 07؍و08؍جون کو فارغ التحصیل مربیان جامعہ احمدیہ یوکے 2020ء کی حضور انور کے ساتھ مسجد مبارک، اسلام آباد میں 60ویں اور 61ویں نشست تھی۔ ان نشستوں میں حضور انور مختلف امور بشمول کتب حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام کے بارے میں مربیان کی رہنمائی فرماتے اور ان کا جائزہ لیتے ہیں۔

٭… 11؍جون بروز جمعۃ المبارک:حضورِ انور ايدہ اللہ تعاليٰ بنصرہ العزیز نے آج مسجد مبارک، اسلام آباد ٹلفورڈ ميں خطبہ جمعہ ارشاد فرمايا جو ايم ٹي اے کے مواصلاتي رابطوں نيز يوٹيوب اور ديگر ميڈيا پليٹ فارمز کے ذريعہ ساري دنيا ميں سنا اور ديکھا گيا جس میں حضور انور نے حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے اوصافِ حمیدہ کا تذکرہ فرمایا۔

٭…12؍جون بروز ہفتہ: آج نمازِ ظہر سے قبل احباب جماعت احمدیہ ویسٹ بینک (فلسطین) کی حضورِ انور کے ساتھ آن لائن ملاقات تھی۔

٭…حضور انور نے آج نماز عصر کےبعد درج ذیل چھ نکاحوں کا اعلان فرمایا اور ان کے بابرکت ہونے کے لئے دعا فرمائی۔

٭…عزیزہ دُردانہ احمد (واقفۂ نو) بنت مکرم محمود احمد صاحب (لندن) ہمراہ مکرم حذیفہ طاہر صاحب (مربی سلسلہ۔ فارغ التحصیل جامعہ یوکے) ابن مکرم طاہر احمد صاحب (لندن)

٭…عزیزہ فیضیہ بشارت (واقفۂ نو) بنت مکرم بشارت نوید صاحب (مبلغ سلسلہ۔ ری یونین آئی لینڈ) ہمراہ مکرم تیمور احمد صاحب ابن مکرم ڈاکٹر لئیق احمد صاحب (امریکہ)

٭…عزیزہ شمائلہ ندرت عطاء رفیع (واقفۂ نو) بنت مکرم ڈاکٹر منصور عطاء الٰہی صاحب (سپین) ہمراہ مکرم خالد ولید گنزالیز صاحب (متعلم جامعہ احمدیہ یوکے) ابن مکرم Antonio Gonzalez de Haro (ناصر عارف صاحب۔لندن)

٭…عزیزہ عائزہ محمود (واقفۂ نو) بنت مکرم ڈاکٹر فاروق محمود صاحب (لندن) ہمراہ مکرم جاہد احمد خان صاحب (ٹلفورڈ۔ یوکے) ابن مکرم محمد الیاس خان صاحب(مرحوم)

٭…عزیزہ سیدہ آئلہ شاہ (واقفۂ نو) بنت مکرم سید کلیم احمد شاہ صاحب (کرائیڈن۔ یوکے) ہمراہ مکرم عبدالقدیر صاحب ابن مکرم رفیق محمود صاحب (وولورہیمپٹن۔ یوکے)

٭…عزیزہ طاہرہ نور حسن بنت مکرم شاہد حسن صاحب (جرمنی) ہمراہ مکرم مدثر احمد راجہ صاحب ابن مکرم منیر احمد راجہ صاحب (چیزنگٹن۔ یوکے)

٭…13؍جون بروز اتوار: آج نمازِ ظہر سے قبل اراکین نیشنل عاملہ مجلس انصار اللہ برطانیہ کی حضورِ انور کے ساتھ آن لائن ملاقات تھی۔ اس ملاقات میں حضورِ انور نے ممبران عاملہ سے متعلقہ شعبہ جات کا جائزہ لیا نیز ہدایات عطا فرمائیں۔

اَللّٰھُمَّ اَیِّدْ اِمَامَنَا بِرُوْحِ الْقُدُسِ وَ کُنْ مَعَہٗ حَیْثُ مَا کَانَ وَانْصُرْہُ نَصْرًا عَزِیْزًا

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close