مصروفیات حضور انور

امیر المومنین حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایّدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کی مصروفیات

مورخہ 31؍مئی تا 06؍جون 2021ء کے دوران حضرت خليفۃ المسيح الخامس ايدہ اللہ تعاليٰ بنصرہ العزيز کي گوناگوں مصروفيات میںسے چند ايک کی جھلک ہديۂ قارئين ہے:

٭… یکم جون بروز منگل: آج فارغ التحصیل مربیان جامعہ احمدیہ یوکے 2020ء کی حضور انور کے ساتھ مسجد مبارک، اسلام آباد میں 59ویں نشست ہوئی۔

٭…02؍جون بروز بدھ: حضور انور نے آج دوپہر بارہ بجے اسلام آباد میں اپنے دفتر سے باہر تشریف لاکر مکرمہ عائشہ بیگم صاحبہ اہلیہ مکرم محمد علی صاحب (اسلام آباد۔یوکے) کي نمازِ جنازہ حاضر اور 30مرحومین کی نمازِ جنازہ غائب پڑھائی۔

٭… 04؍جون بروز جمعۃ المبارک: حضورِ انور ايدہ اللہ تعاليٰ بنصرہ العزیز نے آج مسجد مبارک، اسلام آباد ٹلفورڈ ميں خطبہ جمعہ ارشاد فرمايا جو ايم ٹي اے کے مواصلاتي رابطوں نيز يوٹيوب اور ديگر ميڈيا پليٹ فارمز کے ذريعہ ساري دنيا ميں سنا اور ديکھا گيا۔

حضور انور نے خطبہ جمعہ میں آنحضرتﷺ کے عظیم المرتبت خلیفہ ٔراشد فاروق اعظم حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے اوصافِ حمیدہ کا تذکرہ فرمایا۔ نیز پانچ مرحومین: مکرم ملک محمد یوسف سلیم صاحب انچارج شعبہ زود نویسی، مکرم شعیب احمد صاحب واقفِ زندگی قادیان، مکرم مقصود احمد صاحب بھٹی مبلغ سلسلہ قادیان، مکرم جاوید اقبال صاحب فیصل آباد اور مکرمہ مدیحہ نواز صاحبہ اہلیہ نواز احمد صاحب مربی سلسلہ گھانا کا ذکر خیر فرمایا اور ان کی نماز جنازہ غائب پڑھائی۔

٭… 05؍جون بروز ہفتہ: آج نمازِ ظہر سے قبل جماعت احمدیہ کبابیر کے (مرد حضرات) کی حضورِ انور کے ساتھ آن لائن ملاقات ہوئی۔

٭…حضور انور نے آج نماز عصر کےبعد درج ذیل پانچ نکاحوں کا اعلان فرمایا اور ان کے بابرکت ہونے کے لئے دعا فرمائی۔

٭…عزیزہ مریم صدیقہ باجوہ بنت مکرم شہباز احمد باجوہ صاحب (بورڈن۔ یوکے) ہمراہ مکرم سرفراز باجوہ صاحب (مربی سلسلہ۔ فارغ التحصیل جامعہ یوکے) ابن مکرم عباس باجوہ صاحب (کارکن عملہ حفاظت۔ لندن)

٭… عزیزہ ہالہ احمد بنت مکرم افتخار الرحمان صاحب (جرمنی) ہمراہ مکرم مشہود ادیب احمد صاحب (متعلم جامعہ احمدیہ یوکے) ابن مکرم منصور احمد صاحب (جرمنی)

٭… عزیزہ شفق غفار خواجہ بنت مکرم وسیم احمد غفار صاحب (جرمنی) ہمراہ مکرم عبدالنور خواجہ صاحب (متعلم جامعہ احمدیہ جرمنی) ابن مکرم عبداللطیف خواجہ صاحب (جرمنی)

٭… عزیزہ منزّہ شاہد بنت مکرم منور شاہد صاحب (جرمنی) ہمراہ مکرم ابرار احمد جاوید صاحب (واقفِ نو) ابن مکرم افتخار احمد جاوید (جرمنی)

٭…عزیزہ سَمرہ احمد بنت مکرم مظفر احمد صاحب (جرمنی) ہمراہ مکرم ابیض علی سید صاحب (واقفِ نو) ابن مکرم سید زاہد منیر صاحب مرحوم (جرمنی)

٭… 06؍جون بروز اتوار: آج نمازِ ظہر سے قبل جماعت احمدیہ کبابیر (خواتین)کی حضورِ انور کے ساتھ آن لائن ملاقات ہوئی۔

اَللّٰھُمَّ اَیِّدْ اِمَامَنَا بِرُوْحِ الْقُدُسِ وَ کُنْ مَعَہٗ حَیْثُ مَا کَانَ وَانْصُرْہُ نَصْرًا عَزِیْزًا

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button