اطلاعات و اعلانات

اطلاعات و اعلانات

اعلانات ولادت

٭…عدیل احمد گوندل صاحب تحریر کرتے ہیں:

اللہ تعالیٰ نے محض اپنے فضل سے خاکسار کے چھوٹے بھائی شرجیل احمد گوندل صاحب مقیم جرمنی کو 27؍ جنوری 2021ء کو پہلے بیٹے سے نوازا ہے۔ نومولود کا نام ’’رایان شاہد‘‘ تجویز ہوا ہے۔ نومولود چودھری نذیر احمد گوندل صاحب سابق امیر حلقہ بھڈال ضلع سیالکوٹ (حال مقیم کینیڈا) کا پوتا اور مکرم ماسٹر اعجاز احمد صاحب مرحوم دھیرکے کلاں ضلع گجرات کا نواسہ ہے۔ نومولود اللہ تعالیٰ کے فضل سے وقفِ نَو کی بابرکت تحریک میں شامل ہے۔ احباب جماعت سے دعا کی درخواست ہے کہ اللہ تعالیٰ نومولود کو ہمیشہ اپنے فضل اور رحمت کے سایہ میں رکھے، نیک ،صالح اور خادم دین بنائے اور صحت و تندرستی والی درازعمرعطا کرے۔آمین

٭…٭…٭

٭… محمد انور صاحب سیکرٹری تربیت و تعلیم القرآن کاجنگ مقامی کوالالمپور ملائیشیا سے تحریر کرتے ہیں:

اللہ تبارک و تعالیٰ نے محض اپنے فضل و کرم سے خاکسار کے چھوٹے بھائی مکرم محمد انصر صاحب مربی سلسلہ کو 25؍مارچ2021کو دوسرا بیٹا عطا فرمایا ہے۔بچے کا نام ’’محمود عبد اللہ حارث‘‘ تجویز ہوا ہے۔نومولود مکرم محمد حسین صاحب شاہد مربی سلسلہ (مرحوم)کا پوتا اور مکرم محمد اشرف باجوہ صاحب کا نواسہ ہے۔ احباب جماعت سے دعا کی درخواست ہے کہ اللہ تبارک و تعالیٰ بچے کو صحت و سلامتی والی لمبی زندگی عطا فرمائے، نیک، خادم دین اور والدین کی آنکھوں کی ٹھنڈک بنائے۔ نیز سب سے بڑھ کر خلافت احمدیہ کا سچا اطاعت گزار ہو۔آمین

٭…٭…٭

٭… انجم اقبال صدیقی صاحب، حلقہ پٹنی ہیتھ (Putney Heath)، لندن اطلاع دیتے ہیں :

اللہ تعالیٰ نے محض اپنے فضل سے خاکسار کی بیٹی عزیزہ بشریٰ سفیر صاحبہ زوجہ سفیر احمد صدیقی صاحب مربی سلسلہ ہالینڈکوبیٹی سے نوازا ہے۔ الحمد للہ ۔نومولودہ کا نام ’’لُیانہ صدیقی‘‘ تجویز ہوا ہے۔

نومولودہ ددھیال کی طرف سےشیخ محمداکبر صدیقی آف حاجی پورہ سیالکوٹ جبکہ ننھیال کی طرف سے حضرت منشی عبد الرحمٰن صاحبؓ اور حضرت منشی عبدالسمیع صاحبؓ آف کپور تھلہ صحابہ حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام کے خاندان سے تعلق رکھتی ہے۔احباِبِ جماعت سے دعا کي درخواست ہے کہ اللہ تعالیٰ بچی کو نيک، خادمہ دين اور والدين کي آنکھوں کي ٹھنڈک بنائے۔ آمين۔

٭…٭…٭

٭…مدثر احمد بشارت صاحب سابق کارکن وقف جدید ربوہ حال مقیم فری ٹاؤن سیرالیون اعلان بھجواتے ہیں:

اللہ تعالیٰ نے محض اپنے فضل سے مورخہ 17؍ مارچ 2021ء کو خاکسار کو دوسرے بیٹے کی نعمت سے نوازا ہے۔ حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے ازراہ شفقت بچے کو وقفِ نو کی بابرکت تحریک میں شامل فرماتے ہوئے ’’زید احمد‘‘ نام تجویز فرمایا ہے۔ عزیزم مکرم عبد الرزاق بٹ صاحب مربی سلسلہ (مرحوم ) کا نواسہ ہے۔ خاکسار کا بڑا بیٹا عزیزم منور احمد بشارت اور بیٹی عزیزہ ماریہ امة الرؤف بھی وقفِ نو کی تحریک میں شامل ہیں اور دونوں اللہ کے فضل سے حافظ قرآن ہیں۔

احباب جماعت سے دعا کی درخواست ہے کہ اللہ تعالیٰ نومولود سمیت خاکسار کے سب بچوں کو نیک، خادم دین اور والدین کی آنکھوں کی ٹھنڈک بنائے۔ آمین۔

٭…٭…٭

سانحہ ارتحال

مکرم تنویراحمدصاحب کارشلٹن (Carshalton)لندن سے اطلاع دیتے ہیں کہ خاکسار کی والدہ محترمہ حنیفہ بی بی صاحبہ اہلیہ بشیراحمدصاحب مرحوم مورخہ 19؍اپریل 2021ء کو بعمر 85 سال حرکت قلب بند ہونے کی وجہ سے اپنے خالق حقیقی سے جاملیں ۔

اناللّٰہ واناالیہ راجعون

آپ مکرم ومحترم مولوی محمد صدیق صاحب ننگلی مبلغ سلسلہ مرحوم کی چھوٹی بہن جبکہ مکرم محمود احمد طلحہ صاحب مربی سلسلہ واستاد جامعہ احمدیہ یوکے کی پھوپھی تھیں۔

خاکسار فقط چھ ماہ کا تھا جب ہمارے والدصاحب کا انتقال ہوگیا۔ ہماری پیاری والدہ محترمہ نے 52 سالہ طویل عرصہ بہت ہی صبر،حوصلہ اور ہمت کے ساتھ خدا کی رضاپرراضی رہتے ہوئے اپنے رفیق حیات کے بغیرگزارا۔ آپ نے اولاد کی نہایت ہی عمدہ رنگ میں تربیت کی اور بچوں کو کبھی والد کی کمی کا احساس نہ ہونے دیا۔اپنی زندگی میں ایک بیٹے اور بیٹی کی وفات کا صدمہ بھی برداشت کیااور صبر کا دامن نہ چھوڑا۔آپ تہجد گزار ،صوم وصلوٰۃ کی پابند اور بہت سی دیگر خوبیوں کی مالک نیک خاتون تھیں، اپنی طبیعت میں شگفتگی کی وجہ سے خاندان میں ہردلعزیز تھیں ۔دعا ہے کہ مولا کریم پیاری والدہ محترمہ کو اپنی مغفرت کی چادرمیں لپیٹ لے اور کروٹ کروٹ جنت نصیب کرے ۔

مورخہ 24؍اپریل 2021ء کو صبح گیارہ بجے مرٹن اور سٹن کے مشترکہ قبرستان میں آپ کی نماز جنازہ ادا کی گئی اور بعدازاں وہیں پر تدفین عمل میں آئی۔

آپ نے پسماندگان میں تین بھائی ،چاربہنیں، تین بیٹے، تین بیٹیاں ،متعدد پوتے پوتیاں اور نواسے نواسیاں یادگار چھوڑے ہیں۔ احباب جماعت سے درخواست دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ سب پسماندگان کوصبر جمیل عطا فرمائےاور مرحومہ کی نیکیوں کو جاری رکھنے کی توفیق دے ۔آمین

٭…٭…٭

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button