متفرق

کالی مرچ کے فوائد

کالی مرچ ہر گھر کے کچن میں موجود ہوتی ہے۔ کالی مرچ کا استعمال کھانوں میں ایک اہم جزو کی حیثیت سے کیا جاتا ہے، یہی وجہ ہے کہ اسےمصالحوں کی ملکہ کہا جاتا ہے۔

کھانوں میں استعمال کے ساتھ ساتھ اس کے ایسے فوائد ہیں کہ خدا تعالیٰ کا شکر ادا کرنے پر مجبور ہو جائیں گے۔ سب کا ذکر کرنا تو ناممکن ہے، چند درج ذیل ہیں:

نظام ہاضمہ:کالی مرچ ہاضمے کو آسان اور معدے کو فعال بناتی ہے۔ غذائیں مناسب طریقے سے ہضم ہونے کے باعث آپ کبھی بھی ڈائریا یا قبض کا شکار نہیں ہوں گے ۔ اور جن کو بھوک کم لگنے کی شکایت ہوتی ہے ان کے لیے کالی مرچ بہت مفید ہے۔

نزلہ اور کھانسی:کالی مرچ اینٹی بیکٹیریل ہوتی ہے۔ اس لیے اس کا استعمال نزلہ اور کھانسی میں راحت بخشتا ہے۔ ایک چائے کا چمچ شہد کے ساتھ تازہ پسی ہوئی کالی مرچ کھانے سے بہت جلد آرام آجاتا ہے۔

ڈپریشن:کالی مرچ کا استعمال ڈپریشن سے بچاؤ کے لیے بہت مفید ہے۔کہا جاتا ہےکہ کالی مرچ ڈپریشن سے نکلنے میں مدد گار ثابت ہوتی ہے۔ یہ دماغ کو متحرک کرتی ہے اور مناسب طریقے سے اس کو کام کرنے میں مدد دیتی ہے ۔

جلد:کالی مرچ کا استعمال جِلد کو بہتر بناتا ہے۔ پسی ہوئی کالی مرچ کا شہد یا دہی میں ملا کر استعمال دوران خون کو بہتر بناتا ہے جس کے سبب جلد کو زیادہ آکسیجن ملتی ہے۔ کھانے میں اس کا استعمال جلد پر موجود جھریوں اور دانوں کو دور کرتا ہے ۔

اعصاب کا درد:جوڑوں اور اعصاب کے درد میں مبتلا افراد کے لیے یہ کارآمد نسخہ ہے۔ کھانے کا ایک چمچ کالی مرچ کا پاؤڈر تلوں کے تیل میں فرائی کرلیا جائے اور اس وقت تک فرائی کیا جائے جب تک سارا مواد کالا نہ ہوجائے۔ اس کے بعد اس تیل سے اس جگہ پر جہاں درد ہو مالش کی جائے تو چند ہفتوں میں یہ مرض جاتا رہے گا ۔کالی مرچ اور تلوں کے تیل کے آمیزے سے شریانیں پھیل جاتی ہیں جس سے درد کم ہو جاتا ہے ۔

٭…٭…٭

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Check Also
Close
Back to top button