یورپ (رپورٹس)

ایوانِ محمود، فارنہم میں مجلس خدام الاحمدیہ یو کے کی پہلی Vaccination-Drive

(نعمان ہادی۔ مہتمم اشاعت مجلس خدام الاحمدیہ یوکے)

3؍اپریل 2021ء کو حضرت امیر المومنین خلیفة المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ کی ہدایات کی روشنی میں مجلس خدام الاحمدیہ یو کے نے اپنا پہلا vaccination driveکا پروگرام منعقد کیا۔ کورونا وائرس سے بچاؤ کی غرض سے اب تک برطانیہ میں 3کروڑسے زائد لوگوں کو ویکسینیشن کی پہلی خوراک دی جا چکی ہے۔ چنانچہ مجلس خدام الاحمدیہ کے تحت منعقد ہونے والی اس vaccination drive میں 547 افراد کو ویکسین لگائی گئی۔ ایوانِ محمود (فارنہم) کے قریب واقع ریجنز سے تعلق رکھنے والے خدام اوران کی فیملیز(جنہیں ویکسین لگ سکتی تھی)Oxford- AstraZeneca ویکسین کی پہلی خوراک دی گئی۔ اس کے علاوہ کچھ ہمسایوں کو بھی ویکسین لگانے کے لیے مدعو کیا گیا تھا۔

کچھ دنوں کے وقارِ عمل کے نتیجہ میں ایوانِ محمود کو ایک عارضی کلینک کی صورت دی گئی اور مختلف دفاتر کو vaccination pods میں تبدیل کیا گیا۔ ایوانِ محمود کے دیگر دفاتر اور common areasکو NHSسٹاف کے لیے تیار کیا گیا جہاں پر ان کی مہمان نوازی کا بھی انتظام تھا۔ اس سے قبل تمام خدام کو آن لائن رجسٹریشن فارم بھجوائے گئے تا کہ وہ ویکسینیشن کے لیے رجسٹرڈ ہو سکیں۔

مورخہ 3؍اپریل کی صبح 8بجے سے ویکسین لگانے کا سلسلہ شروع ہوگیا تھا، جبکہ ڈیوٹی کے لیے خدام صبح 6 بجے سے حاضر تھے۔ خدام سب سے پہلے carpark میں قطار میں شامل ہوتے اور پھر رجسٹریشن اور health-screening کے بعد ان کو vaccination-room میں NHS کا سٹاف ویکسین لگاتا۔ اس کے ساتھ ہی ایک recovery-area بنایا گیا تھا۔ لجنہ اماء اللہ کے لیے ایوان محمود کا ایک حصہ مختص کیا گیا تھا جہاں پر ان کے تمام انتظامات علیحدہ سےکیے گئے۔

دن کے دوران مختلف لوکل کونسلرز نے بھی ایوانِ محمود کا دورہ کیا۔ فارنہم کے ممبر آف پارلیمنٹ Jeremy Huntکو بھی ایوان محمود کا دورہ کروایا گیا۔ چنانچہ انہوں نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا:

’’میں ہمیشہ سے احمدیہ کمیونٹی کو دیکھ کر خوش ہوا ہوں کہ کس طرح وہ ہمیشہ احمدیوں کے لیے ہی نہیں بلکہ سب کے مفاد کے لیے کوشش کرتی ہے۔ اس کے علاوہ جماعت welfare, housing اور میڈیکل کے حوالہ سے بھی کام کرتی ہے۔ آج کی یہ کوشش جماعت کے عملی کام کی ایک اور مثال ہے۔‘‘

اس کے بعد Jonathan Lord جو کہ Woking کے ممبر آف پارلیمنٹ ہیں، نے کہا:

’’میں اس کام کے لیے جماعت کو مبارک باد پیش کرتا ہوں، خاص کر جماعت کے نوجوانوں کو۔ یہ بہت ہی اچھی کوشش ہے۔ آج سارے یہاں ایک دوسرے سے اپنا فاصلہ رکھ رہے ہیں اور بہت محنت ہوئی ہے۔‘‘

اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ مجلس خدام الاحمدیہ کو بےلوث خدمتِ خلق کے کاموں کو بجالانے کی توفیق عطا فرماتا چلا جائے اور ان خدمات کو قبول فرمائے۔ آمین

(رپورٹ: نعمان ہادی۔ مہتمم اشاعت مجلس خدام الاحمدیہ یوکے)

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button