افریقہ (رپورٹس)

مسرور فٹبال ٹورنامنٹ۔ ریجن بنفورہ، برکینا فاسو

(نمائندہ الفضل انٹرنیشنل برکینا فاسو) محض اللہ تعالیٰ کے فضل سے خدام الاحمدیہ ریجن بنفورہ کو 28؍فروری 2021ء کو فٹبال ٹورنامنٹ منعقد کرنے کی توفیق ملی۔ اس ٹورنامنٹ کے لیے ایک مجلس جس کا نام کاربراسو ہے کا انتخاب کیا گیا۔ ٹورنامنٹ کا مقصد کھیل کے ذریعہ مزید خدام کی تربیت اور ان کا جماعت کے ساتھ تعلق مضبوط کرنا تھا۔ اس ٹورنامنٹ میں چار مجالس بنفورہ، ینگولوکو،چام پوغرہ اور کاربراسو نے حصہ لیا۔ اس ٹورنامنٹ میں مکرم اعجاز احمد صاحب ریجنل مشنری بنفورہ اور خاکسار (ریجنل قائد) نے شرکت کی۔

ٹورنامنٹ کا آغاز صبح نو بجے ہوا۔ اس ٹورنامنٹ میں ناک آؤٹ سسٹم کے مطابق چار ٹیموں کے درمیان دو میچ کروائے گئے۔ اسی طرح تیسری پوزیشن کے لیے بھی میچ کروایا گیا۔ اس کےبعد نماز ظہر اور عصر ادا کی گئیں۔

نمازوں کےبعد ریجنل مشنری صاحب نے خدام کو نصائح کیں، ان کو خلافت کے ساتھ مضبوط تعلق قائم کرنے کی تلقین کی جس کے بعد خدام میں کھا نا تقسیم کیا گیا۔ بعدازاں فائنل میچ کروایا گیاجس میں ینگولوکو کی مجلس فاتح رہی۔ آخرپر کاربراسو مجلس کے صدر جماعت اور ریجنل مشنری صاحب نے ٹیموں میں انعامات تقسیم کیے۔ دعا کے ساتھ اس ٹورنامنٹ کا اختتام ہوا۔

(رپورٹ: چندر بیگو سعید۔ ریجنل قائد بنفورہ، برکینا فاسو)

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button