متفرق

سرسوں کا ساگ

سردی لگنےسےبچاتا ہے

ساگ سردیوں کی مشہور غذاہے۔گرم تاثیر رکھنے کےباعث سردیوں میں ٹھنڈ لگنےسے بچاتا ہےاورجسم میں حرارت برقراررکھتاہے۔آئرن سےبھرپورساگ میں وٹامن بی کمپلیکس،وٹامن اے،وٹامن سی پایا جاتاہےجوکہ جلد،بالوں،دل اوردماغ کی صحت کےلیے بہترین ہے۔ ساگ قوت مدافعت کےلیےبھی بےحد مفید ہے۔

یادداشت بہتر بناتا ہے

عمر بڑھنے سے یادداشت کمزور ہونے لگتی ہے مگر طبی سائنسی رپورٹس میں سبز پتوں والی سبزیاں دماغی صحت کے لیے فائدہ مند قرار دی گئی ہیں، سرسوں کا ساگ بھی ان میں سے ایک ہے، جس کا باقاعدگی کے ساتھ استعمال یادداشت کو بہتر بناتا ہے بلکہ ذہنی عمر بھی کم کرتا ہے۔ اس ساگ میں موجود آئرن اور کیلشیم بچوں میں دماغی نشوونما کو بھی بہتر کرتے ہیں۔

پیٹ کے امراض کےلیے مفید

ساگ ایک زُود ہضم غذا ہے، اس میں فائبر کی موجودگی آنتوں اور معدے سے متعلق شکایات دور کرکے نظام انہضام کو درست کرتی ہے اور میٹابولزم کی رفتار تیز کر کے سردیوں کے دوران بد ہضمی کی شکایت بھی دور کرتی ہے۔

صحت مند جلد

سرسوں کا ساگ وٹامن اے، بی، سی، ای سے بھرپور ہوتا ہےجوجسم میں جاکرزہریلے اثرات کو دوران خون سے خارج کردیتے ہیں، اس وجہ سے اس کا استعمال جھریوں، کیل مہاسوں اور چہرے کے داغ دھبوں کے علاج میں بھی مفید شمار کیا جاتاہے۔

٭…٭…٭

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Check Also
Close
Back to top button