یورپ (رپورٹس)

ہفتہ تربیت جماعت احمدیہ ناروے

(میر عبد السلام۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل ناروے)

اللہ تعالیٰ کے فضل سے جماعت احمدیہ ناروے کو مورخہ 08؍تا 14؍فروری 2021ء ہفتہ تربیت منانے کی توفیق ملی۔ اس ہفتہ کے دوران روزانہ شام ساڑھے پانچ تا سات بجے آن لائن اجلاس ہوتا جس میں سلسلہ کے علماء نے برطانیہ اور امریکہ سے براہ راست تقاریرکیں۔

پہلے روز تلاوت کلام پاک اور ترجمہ کے بعد مکرم ظہور احمد چودھری صاحب، امیر جماعت احمد یہ ناروے نے افتتاحی تقریر کی۔ مکرم شاہد محمود کاہلوں صاحب، نائب امیر و مبلغ انچارج نے عائلی مسائل اور ان کا حل کے موضوع پر تقریر کی۔ بعد ازاں ڈاکٹر صفدر ملک نے کورونا ویکسین کے بارے میں معلومات دیں۔ آخر میں مکرم امیر صاحب نے سوالات کے جوابات دیے۔

دوسرے رو ز کا پروگرام بھی تلاوت قرآن کریم سے شروع ہوا۔ پہلی تقریر مکرم یاسر فوزی صاحب، مربی سلسلہ ناروے نےتبلیغ کے ذرائع کے موضوع پر کی۔ بعد ازاں “تعلق باللہ‘‘ کے موضوع پر مبلغ سلسلہ امریکہ، مکرم مولانا اظہر حنیف صاحب نے انگریزی میں تقریر کی۔ آخر میں سوالات کے جوابات بھی دیے گئے۔

تیسرے روز کا آغاز بھی تلاوت قرآن کریم سے ہوا۔ نارویجیئنزبان میں مکرم ہارون احمد چودھری صاحب مربی سلسلہ ناروے نے “تربیت اولاد اور والدین کی ذمہ داریاں” کے عنوان پر تقریر کی۔ اگلی تقریر مولانا عطاء المجیب راشد صاحب مشنری انچارج برطانیہ نے “اطاعت خلافت۔ نظام کی اہمیت و برکات” کے موضوع پر کی۔ پھر سوالات کے جوابات بھی دیے۔

چوتھے روز تلاوت قرآن پاک کے بعد مولانا عبد الماجد طاہرصاحب، ایڈیشنل وکیل التبشیر یوکے نے تقریر کی۔ آپ کی تقریر کا موضوع تھا “احمدیت کا مستقبل اور ہماری ذمہ داریاں۔ ارشادات و واقعات خلافت احمدیہ کی روشنی میں”۔ ازاں بعد مکرم طاہر محمود صاحب مربی سلسلہ ناروے نے نارویجیئنزبان میں “صداقت حضرت مسیح موعود علیہ السلام ‘‘ کے عنوان پر تقریر کی۔ آخر میں اس روز بھی سوالات کے جوابات دیے گئے۔

تربیتی ہفتہ کے پانچویں روز جمعہ کا دن تھا۔ چنانچہ حضور انور کا خطبہ جمعہ براہ راست سنا گیا۔

چھٹے روز یوم تبلیغ منایا گیا۔ زیر تبلیغ احباب کو ایک نیا ڈیجیٹل پمفلٹ بھجوایا گیا۔ اسی طرح سوشل میڈیا کے ذریعہ سے بھی تبلیغ کی گئی۔

آخری روز تمام لوکل جماعتوں میں یوم مصلح موعودؓ کے حوالے سے اجلاسات آن لائن منعقد کیے گئے۔

اس ہفتہ تربیت کے دوران مختلف دنوں میں پروگرامز کے دوران حاضری پانچ سو اور سات سو کے درمیان رہی۔ الحمد للہ۔

(رپورٹ: میر عبدالسلام۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل )

٭…٭…٭

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button