مصروفیات حضور انور

امیر المومنین حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایّدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کی مصروفیات

مورخہ 15؍تا 21؍فروری 2021ء کے دوران حضرت خليفۃ المسيح الخامس ايدہ اللہ تعاليٰ بنصرہ العزيز کي گوناگوں مصروفيات میںسے چند ايک کی جھلک ہديۂ قارئين ہے:

٭… 16؍فروری بروز منگل: آج فارغ التحصیل مربیان جامعہ احمدیہ یوکے 2020ء کی حضور انور کے ساتھ مسجد مبارک، اسلام آباد میں 42ویں نشست تھی۔ ان نشستوں میں حضور انور مختلف امور بشمول کتب حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام کے بارے میں مربیان کی رہنمائی فرماتے ہیں۔

٭… 19؍فروری بروز جمعۃ المبارک:حضورِ انور ايدہ اللہ تعاليٰ بنصرہ العزیز نے آج مسجد مبارک، اسلام آباد ٹلفورڈ ميں خطبہ جمعہ ارشاد فرمايا جو ايم ٹي اے کے مواصلاتي رابطوں نيز يوٹيوب اور ديگر ميڈيا پليٹ فارمز کے ذريعہ ساري دنيا ميں سنا اور ديکھا گيا۔

حضور انور نے اپنے خطبہ جمعہ میں 20؍فروری یوم مصلح موعود کے حوالہ سے پیشگوئی مصلح موعود کے حصہ ’’وہ علوم ظاہری و باطنی سے پُر کیا جائے گا‘‘ کے حضرت مصلح موعودؓ کی ذات بابرکات میں پورا ہونے کی ہلکی سی جھلک بیان فرمائی۔ نیز پاکستان میں احمدیوں کی شدید مخالفت کے پیش نظر خصوصی دعاؤں کی مکرر تحریک فرمائی۔

٭…20؍فروری بروز ہفتہ: آج نمازِ ظہر سے قبل اراکین نیشنل عاملہ جماعت احمدیہ نائیجیریا کی حضورِ انور کے ساتھ آن لائن ملاقات ہوئی۔ اس ملاقات میں حضورِ انور نے ممبران عاملہ سے متعلقہ شعبہ جات کا جائزہ لیا نیز ہدایات عطا فرمائیں۔

٭…21؍فروری بروز اتوار: آج نمازِ ظہر سے قبل اراکین نیشنل عاملہ لجنہ اماء اللہ نائیجیریا کی حضورِ انور کے ساتھ آن لائن ملاقات ہوئی۔ اس ملاقات میں حضورِ انور نے ممبرات عاملہ سے متعلقہ شعبہ جات کا جائزہ لیا نیز ہدایات عطا فرمائیں۔

اَللّٰھُمَّ اَیِّدْ اِمَامَنَا بِرُوْحِ الْقُدُسِ وَ کُنْ مَعَہٗ حَیْثُ مَا کَانَ وَانْصُرْہُ نَصْرًا عَزِیْزًا

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button