ایشیا (رپورٹس)

جماعت احمدیہ بنگلہ دیش کے نیشنل قضاء بورڈ کا سیمینار

(نوید احمد لیمون۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل بنگلہ دیش)

اللہ تعالیٰ کے فضل سے بنگلہ دیش میں حضرت خلیفۃ المسیح الثانی رضی اللہ عنہ کے دور خلافت سے قضاء کا نظام جاری ہے۔ جماعت احمدیہ بنگلہ دیش کے نیشنل قضاء بورڈ کا سیمینار مورخہ 11؍دسمبر 2020ء بروز جمعہ بخیر و عافیت ڈھاکہ کی مرکزی مسجد میں منعقد ہوا۔ الحمد للہ

نماز جمعہ کے فوراً بعد یہ سیمینار شروع ہوا۔ سیمینار کی صدارت نیشنل امیر جماعت بنگلہ دیش مکرم عبد الاول خان صاحب چودھری نے کی۔ اجلاس کا آغاز تلاوت قرآن کریم سے ہوا جو مولانا شاہ محمد نور الامین صاحب نے کی۔ بعد ازاں مکرم امیر صاحب نے دعا کروائی۔ مکرم میجر جنرل محمود الزمان صاحب (ریٹائرڈ) صدر نیشنل قضاء بورڈ نے افتتاحی تقریر کی۔ موصوف نے اپنی تقریر میں بتایا کہ قضاء بورڈ میں کس طرح معاملہ یا مسئلہ پیش کرنا ہوتا ہے۔ نیز نیشنل قضاء بورڈ کے ممبران سے تعارف بھی کرایا۔ اس کے بعد مولانا صالح احمد صاحب نے قضاء بورڈ کی تاریخ و اہمیت کے موضوع پر تقریر کی۔ پھر سیمینار میں موجود حاضرین، نیز Zoom app کے ذریعہ شامل ہونے والے احباب کو سوالات کرنے کا موقع دیا گیا جن کے احسن رنگ میں جوابات دیے گئے۔

آخر پر مکرم امیر صاحب نے اختتامی تقریر کی اور اختتامی دعا کے ساتھ یہ سیمینار اختتام پذیر ہوا۔ اس کے بعد حاضرین کی خدمت میں کھانا پیش کیا گیا۔

یہ سیمینار YouTube اور Zoom app کے ذریعہ براہ راست نشر کیا گیا جس میں بنگلہ دیش کی قریبا ًہر جماعت نے بھر پور حصہ لیا۔ موصول شدہ رپورٹ کے مطابق ڈھاکہ مرکزی مسجد میں کل حاضری 625 تھی۔

احباب جماعت سے دعا کی درخواست ہے کہ قضاء بورڈ کا یہ سیمینار ہر لحاظ سے مبارک ثابت ہو۔آمین

( رپورٹ: نوید احمد لیمن۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل)

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button