یورپ (رپورٹس)

مجلس خدام الاحمدیہ بیلجیم کا نئے سال کے موقع پر وقارِ عمل

(توصیف احمد۔ مربی سلسلہ و صدر مجلس خدام الاحمدیہ بیلجیم)

اللہ تعالیٰ کے فضل سے مجلس خدام الاحمدیہ بیلجیم کو جماعتی روایت کے مطابق نئے سال کا آغاز نماز تہجد سے کرنے کی توفیق ملی۔ تمام خدام و اطفال نے نماز تہجد و فجر کا اہتمام اپنے گھروں پر کیا۔ بعد ازاں جماعتی youtube چینل کے ذریعہ سے خاکسار نے درس دیا۔ امسال کورونا وائرس کی پابندیوں کے باوجود نو شہروں میں وقارِ عمل کر نے کی توفیق ملی۔ الحمد للہ علیٰ ذالک

اُوکل کے وقارِ عمل میں ڈپٹی انسپکٹر پولیس برسلز بھی شامل ہوئیں،جنہوں نے وقار عمل کو دیکھ کر کہا کہ اگر بیلجیم کے تمام نوجوان ان خدام کی طرح ہو جائیں تو ہمارے اکثر مسائل حل ہو جائیں گے۔ موصوفہ نے جماعت کے خدمت خلق کے کاموں کی بہت تعریف کی۔ اسی طرح وہ تمام لوگ جنہوں نے خدام و اطفال کو وقارِ عمل کرتے ہوئے دیکھا، اسےبہت سراہا اور خدام کی حوصلہ افزائی کی۔

وقارِ عمل کورونا وائرس کی تمام احتیاطی تدابیر کا خیال رکھتے ہوئے منعقد کیا گیا،جس میں خدام و اطفال کے ساتھ بعض انصار نے بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔

وقارِ عمل مندرجہ ذیل جگہوں پر کیا گیا:

اُوکل، انٹورپن، لیئر، بیرنگن، ہاسلٹ، خینک، ہرک دی ستد، سنترؤدن اور مرکسم۔

آخر میں دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ ہمیں اپنے پیارے امام کی توقعات کے مطابق خدمتِ دین کی توفیق دیتا چلا جائے۔ آمین

(رپورٹ: تو صیف احمد۔ مربی سلسلہ و صدر مجلس خدام الاحمدیہ بیلجیم)

٭…٭…٭

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button