مصروفیات حضور انور

امیر المومنین حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایّدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کی مصروفیات

مورخہ 14؍تا 24؍ دسمبر2020ء کے دوران حضرت خليفۃ المسيح الخامس ايدہ اللہ تعاليٰ بنصرہ العزيزکي گوناگوں مصروفيات میںسے چند ايک کی جھلک ہديۂ قارئين ہے:

٭… 18؍دسمبر بروز جمعۃ المبارک:حضورِ انور ايدہ اللہ تعاليٰ بنصرہ العزیز نے آج مسجد مبارک، اسلام آباد ٹلفورڈ ميں خطبہ جمعہ ارشاد فرمايا جو ايم ٹي اے کے مواصلاتي رابطوں نيز يوٹيوب اور ديگر ميڈيا پليٹ فارمز کے ذريعہ ساري دنيا ميں سنا اور ديکھا گيا۔

حضور انور نے اپنے خطبہ جمعہ میں آنحضرتﷺ کے عظیم المرتبت خلیفۂ راشد حضرت علی المرتضیٰ رضی اللہ عنہ کے اوصافِ حمیدہ کا ایمان افروز تذکرہ فرمایا۔

نیز چار مرحومین ڈاکٹر طاہر احمد صاحب آف ربوہ ابن چودھری عبدالرزاق صاحب شہید سابق امیر ضلع نواب شاہ،مکرم حبیب اللہ مظہرصاحب ابن مکرم چودھری اللہ دتہ صاحب، مکرم خلیفہ بشیرالدین احمد صاحب ابن ڈاکٹر خلیفہ تقی الدین صاحب اورمحترمہ امینہ احمد صاحبہ اہلیہ مکرم خلیفہ رفیع الدین احمد صاحب کی وفات پر ان کا ذکر ِخیر فرمایا اور نماز جمعہ کے بعد مرحومین کی نماز ِجنازہ غائب پڑھائی۔

٭…مورخہ 19؍ دسمبر بروز ہفتہ: آج دوپہر گیارہ بجے نیشنل عاملہ لجنہ اماء اللہ آسٹریلیا کی حضور پُر نور سے آن لائن ملاقات ہوئی۔

٭…مورخہ 20؍ دسمبر بروز اتور: آج دوپہر سوا بارہ بجے ماریشس سے تعلق رکھنے والی واقفاتِ نو کی اپنے پیارے امام حضرت امیر المومنین ایّدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز سے آن لائن ملاقات ہوئی۔

٭… مورخہ 14، 15 نیز 21 اور 22؍ دسمبر کو فارغ التحصیل مربیان جامعہ احمدیہ یوکے 2020ء کی حضور انور کے ساتھ مسجد مبارک، اسلام آباد میں ستائیسویں، اٹھائیسویں، انتیسویں اور تیسویں نشست تھی۔ ان نشستوں میں حضور انور مختلف امورکے بارے میں مربیانِ کرام کی رہ نمائی فرماتے اور ان کا جائزہ لیتے ہیں۔

اَللّٰھُمَّ اَیِّدْ اِمَامَنَا بِرُوْحِ الْقُدُسِ وَ کُنْ مَعَہٗ حَیْثُ مَا کَانَ وَانْصُرْہُ نَصْرًا عَزِیْزًا

٭…٭…٭

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button