متفرق مضامین

برصغیر پاک و ہند میں موجود مقدس مقامات جن کو حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے برکت بخشی

25نومبر1886ء انبالہ سے قریباً اڑھائی ماہ قیام کے بعد قادیان واپسی

مکتوب نمبر45ملفوف

بسم اللہ الرحمٰن الرحیم نحمدہ و نصلی علی رسولہ الکریم

مخدومی مکرمی اخویم منشی رستم علی صاحب سلمہٗ تعالیٰ۔

السلام علیکم و رحمۃ اللہ برکاتہ

عنائت نامہ پہنچا یہ عاجز 25؍نومبر 1886ء سے قادیان پہنچ گیا ہے۔ آپ براہِ مہربانی اس روپیہ میں سے ایک سو پچاس روپے بابو الٰہی بخش صاحب کے نام لاہور پہنچا دیں کہ وہ رسالہ کے لئے بابو صاحب کے پاس جمع ہو گااور باقی روپیہ اس جگہ ارسال فرما دیں اور ہمیشہ خیروعافیت سے مطلع فرماتے رہیں۔ چوہدری محمد بخش صاحب کو سلام مسنون پہنچے۔ والسلام

خاکسار

غلام احمد

از قادیان ضلع گورداسپور

یکم دسمبر1886ء

(مکتوباتِ احمد جلد دوم صفحہ نمبر486مکتوب نمبر45)

٭…٭…٭

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button