مصروفیات حضور انور

امیر المومنین حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایّدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کی مصروفیات

مورخہ 30؍ نومبر تا 06؍دسمبر 2020ء کے دوران حضرت خليفۃ المسيح الخامس ايدہ اللہ تعاليٰ بنصرہ العزيزکي گوناگوں مصروفيات میںسے چند ايک کی جھلک ہديۂ قارئين ہے:

٭…مورخہ 30؍ نومبر و یکم دسمبر کو فارغ التحصیل مربیان جامعہ احمدیہ یوکے 2020ء کی حضور انور کے ساتھ مسجد مبارک، اسلام آباد میں تئیسویں اور چوبیسویں نشست تھی۔ ان نشستوں میں حضور انور طلبہ کو حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام کی تصنیفِ لطیف چشمہ معرفت سبقاً پڑھاتے، مختلف امور کے بارے میں مربیان کی رہنمائی فرماتے اور ان کا جائزہ لیتے ہیں۔

٭… 04؍دسمبر بروز جمعۃ المبارک:حضورِ انور ايدہ اللہ تعاليٰ بنصرہ العزیز نے آج مسجد مبارک، اسلام آباد ٹلفورڈ ميں خطبہ جمعہ ارشاد فرمايا جو ايم ٹي اے کے مواصلاتي رابطوں نيز يوٹيوب اور ديگر ميڈيا پليٹ فارمز کے ذريعہ ساري دنيا ميں سنا اور ديکھا گيا۔

حضور انور نے اپنے خطبہ جمعہ میں آنحضرتﷺ کے عظیم المرتبت خلیفہ راشد حضرت علی بن ابو طالب رضی اللہ عنہ کے اوصافِ حمیدہ کا تذکرہ فرمایا۔ نیز چار مرحومین مکرم کمانڈر چودھری محمد اسلم صاحب آف کینیڈا، محترمہ شاہینہ قمر صاحبہ اہلیہ قمر احمد شفیق صاحب ڈرائیور نظارت علیا ربوہ اور ان کے بیٹے عزیزم ثمر احمد، اور مکرمہ سعیدہ افضل کھوکھر صاحبہ اہلیہ محمد افضل کھوکھر صاحب کا ذکر ِخیر فرمایا اور ان کی نمازِ جنازہ غائب پڑھائی۔

٭… 05؍دسمبر بروز ہفتہ: آج دوپہر سوا بارہ بجے طلباء جامعہ احمدیہ انٹرنیشنل گھانا کی حضورِ انور کے ساتھ آن لائن نشست تھی۔ اس ملاقات میں طلباء نے حضورِ انور سے مختلف امور کے بارہ میں رہنمائی حاصل کی۔

٭…06؍دسمبر بروز اتوار: آج دوپہر سوا بارہ بجے جرمنی میں مقیم ایسے خدام جو گزشتہ چند سالوں کے دوران پاکستان سے ہجرت کرکے آئے ہیں کی حضور انور کے ساتھ آن لائن ملاقات ہوئی۔ جس میں انہوں نے مختلف امور کے بارے میں حضور انور سے رہنمائی حاصل کی۔

اَللّٰھُمَّ اَیِّدْ اِمَامَنَا بِرُوْحِ الْقُدُسِ وَ کُنْ مَعَہٗ حَیْثُ مَا کَانَ وَانْصُرْہُ نَصْرًا عَزِیْزًا

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button