افریقہ (رپورٹس)

بینن کے ایک سکول میں ہیومینٹی فرسٹ جرمنی کی طرف سے سٹیشنری کی تقسیم

مورخہ 19ستمبر2020ء کو ہیومینٹی فرسٹ انٹرنیشنل کے قیام اور خدمتِ انسانیت کا 25سالہ سنہری دور مکمل ہوا چنانچہ ہیومینٹی فرسٹ جرمنی نے اظہارِ تشکر کے لیے بینن کے دارالحکومت پورتونووو میں قائم احمدیہ سکول کے 150طلباء کو سٹیشنری اور نصابی کتب تحفۃً پیش کیں۔

دیگر افریقی ممالک کی طرح غربت اور تنگ حالی کے ستائے یہاں کے لوگوں کے لیے یہ دن کسی عید سے کم نہ تھا۔ بیشک ایک طبقہ ایسا بھی ہے جن کو دنیاوی سہولیات باہم میسر ہیں مگر ملکی آبادی کی اکثریت ’’مل گئی تو روزی اور نہ ملی تو روزہ‘‘ کی ظاہری تصویر ہیں۔ ان حالات میں سکول کی فیسز اور دیگر اخراجات اٹھانا غریب طبقہ کے لئے ایک بارِ گراں سے کم نہیں۔

مورخہ19ستمبر2020ء کو احمدیہ پرائمری سکول پورتو نووو میں مرکز کی جانب سے بنائے گئے پروگرام کے مطابق سکول انچارج مکرم انس بھروانہ صاحب نے مکرم امیر صاحب بینن میاں قمر احمد صاحب،چیئرمین ہیومینٹی فرسٹ بینن مکرم بکری مصلحو صاحب اور دیگر شاملینِ وفد کا استقبال کیا اور رسمی ابتدائی تقریب کے بعد بچوں میں پہلے سے ہی تیار کیے گئے بیگز تقسیم کیے۔ یہ پروگرام بذریعہ M.T.Aہیومینٹی فرسٹ کی لائیو ٹیلی تھون نشریات کا حصہ بنا۔

ملک کے ایک نجی اخبار La Fraternité نے جو ملک کے طول و عرض میں پڑھا جاتا ہے اس پروگرام کی خبر کواپنی زینت بنایا۔

(رپورٹ: منتظر احمد۔ نمائندہ الفضل انٹرنیشنل)

متعلقہ مضمون

رائے کا اظہار فرمائیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button